تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 821
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسه سالانه نائیجیریا غلبہ اسلام کا دن تو بہر حال آئے گا مگر اس کے لئے ہم کو قربانیاں دینی ہوں گی پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد ی نائیجیر یا منعقدہ 06 تا 08 فروری 1981ء پیارے احمدی بھائیو! بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ آپ کی اکتیسویں سالانہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔اور یہ کا نفرنس آپ کے نئے زیر تعمیر مشن ہاؤس کے میدان میں ہورہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا نفرنس کو ہر لحاظ سے کامیاب کرے۔اس کی برکات سے آپ کو مستفیض کرے۔نیز نیا مشن ہاؤس جلد مکمل ہو کر آپ کے لئے مبارک اور نائیجیریا میں اسلام کی ترقی کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو۔( آمین ) آپ کی یہ کانفرنس بھی امسال جماعت احمدیہ کے مرکزی سالانہ جلسہ کی طرح پندرھویں صدی ہجری کی پہلی کا نفرنس ہے۔میری روحانی آنکھ دیکھ رہی ہے کہ یہ صدی انشاء اللہ تعالیٰ غلبہ اسلام کی صدی ہو گی۔اس صدی میں اسلام اپنے نور حسن اور قوت و احسان کے ساتھ دنیا کے دلوں کو خدا اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خدا کے فضل سے جیت لے گا۔اور اس طرح حضرت۔۔۔بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی یہ پر شوکت پیشگوئی پوری ہو جائے گی کہ آخر تو حید کی فتح ہے اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔اور بعد اس کے توبہ کا دروازہ بند ہوگا۔کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں گے، جن کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں۔اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی 821