تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 820 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 820

پیغام برموقع سالانہ کانفرنس سیرالیون تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اب ہم جس پندرھویں صدی میں داخل ہوئے ہیں، اس میں خدائی بشارتوں کے مطابق باغ محمدی کے ثمرات اس کثرت کے ساتھ ظاہر ہونے والے ہیں کہ ان کے نتیجہ میں انشاء اللہ اسلام دنیا بھر میں غالب آ جائے گا۔مگر ان ثمرات کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں زیادہ سے زیادہ قربانیاں پیش کریں۔سومیرا پیغام آپ کے لئے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ان انعامات کو حاصل کرنے کے لئے ، جو اس صدی میں ہمارے لئے مقدر ہیں، اپنے آپ کو بھی تیار کریں اور اپنی اولاد کو بھی تیار کرنے کی کوشش کریں۔اور یہ عہد کریں کہ اس راہ میں جس قربانی کی بھی ضرورت ہوگی ، وہ اللہ کے فضل سے بشاشت کے ساتھ پیش کریں گے۔انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔( دستخط) مرزا ناصر احمد مطبوعه روزنامه الفضل 09 مارچ 1981ء) 820