تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 801 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 801

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1980ء اوپر سے ٹکتی ہیں۔جس وقت درخت بنتا ہے تو جڑ لٹک کے پھر زمین میں وہ اپنی جڑ بنالیتی ہے۔تو یہاں مرکز کا تنا بھی ہے اور اس سے پھر مرکز کے کام میں خدا تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے، ملک ملک میں اسی درخت کی جڑیں نیچے اتریں اور وہاں جڑ پکڑ گئیں ہیں۔درخت ایک بھی ہے اور جڑیں مختلف بھی ہیں۔ایک ہی وقت میں مختلف نظارے نظر آتے ہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا بڑا افضل ہے۔ہمیں حسد سے بچنے کی بھی دعا سکھائی گئی ہے۔تو اللہ تعالی حاسدوں کے حسد سے ہمیں محفوظ رکھے۔اور حاسدوں کے حسد میں شدت پیدا کرنے کے لئے رحمتیں پہلے سے بھی زیادہ ہم پر نازل کرنی شروع کر دے۔بعض لوگ ایسے بھی ہیں، جن کے متعلق قرآن کریم نے کہا ہے۔مُوْتُوْا بِغَيْظِكُم ( آل عمران: 120) دراصل فضل کے جو معنی میرے دماغ میں آتے ہیں، وہ یہ ہیں کہ خدا کہتا ہے، اپنے فضلوں اور رحمتوں سے میں نوازتا ہوں اور غصہ تمہیں آتا ہے۔مُوْتُوا بِغَيْظِكُمْ ایک دوست نے یہاں کہا تھا کہ ایک جگہ سو مبلغ بھیج دیں۔میں کہتا ہوں، ایک جگہ ایک ہزار بھیج دیں۔اپنے بچے آپ بھیجیں۔ایک ہزار ایک ملک کو لیبل لگا کے ہم یہ ہزار بچہ دیتے ہیں۔لیکن ڈیڑھ ہزار بھیجیں، وہ بیچ میں casualties بھی ہو جاتی ہیں۔آپ کہیں ایکس (x) ملک کے لئے ہم اپنے بچے دیتے ہیں ، ان کو آپ تیار کر کے وہاں بھیجیں، ہم بھیج دیں گے۔لیکن یہاں پر تحریک جدید آٹے کے بت بنا کے یا سیمنٹ کے بت بنا کے وہ مبلغ بنا کے وہاں نہیں بھیج سکتی۔ایک اور اصولی بات میں اب کہنے لگا ہوں، ہم تو یہاں پلاؤ پکانے کے لئے بھی نہیں آتے۔خیالی پلاؤ پکانے کے لئے تو بالکل نہیں آتے۔بالکل جو قابل عمل چیز ہے، اس کی بات کریں۔جو چیز قابل عمل بنائی جاسکتی ہے، یعنی آج نہیں ہے لیکن کل کے لئے ہم نے سوچنا ہے، اس کی بات کریں۔لیکن جو مستقبل قریب میں قابل عمل ہو ہی نہیں سکتی، اس کے سر کی بات کریں اور دھڑ اور لائیں غائب ہی ہوں تو سر تو ہوا میں نہیں لٹکے گا۔سارے جسم کی بات کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقد ہ 28 تا30 مارچ1980ء) 801