تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 797 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 797

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم تحریک جدید کی مثال بڑ کے درخت کی ہے ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1980ء ارشاد فرموده 29 مارچ 1980ء بر موقع مجلس شوری تحریک جدید کے دو کام ہیں۔ایک تیاری کا۔ایک تیاری کے بعد میدان عمل میں اس تیاری سے فائدہ اٹھانے کا۔جو تیاری کی ذمہ داری ہے ان کی، اس کا تعلق ہے، مرکز سلسلہ کے ساتھ۔اور جو تیاری کے بعد ان کا میدان عمل ہے ان کا ، وہ پاکستان سے باہر ہے۔بنگلہ دیش اور بھارت بھی تحریک جدید کے ساتھ ان کے کام کے میدان میں شامل نہیں ہیں۔یہ سارا جو کام ہے، وہ غیر ممالک سے تعلق رکھتا ہے۔یعنی بیرون پاکستان۔ہم تو یہ کہیں گے ، ویسے بیرون بھارت، بیرون بنگلہ دیش بھی۔شکر گڑھ میں سکول بنانا یا ہاسپیٹل بنانا ، اس کا تحریک جدید سے دور کا واسطہ بھی نہیں تعلق ہی کوئی نہیں۔یہاں ہمیں هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ (المومنون: 04) کی رو سے لغو باتیں نہیں کرنی چاہیں۔اور ہر غیر متعلق بات لغو بات ہے۔جو بے فائدہ، بے نتیجہ اور بے مقصد ہوتی ہے۔اور یہ عمل صالح نہیں ہے۔کیونکہ موقع اور محل کے مطابق وہ بات نہیں کہی گئی۔تحریک جدید کا بجٹ جیسا کہ آپ نے ابھی سنا، تین کروڑ سے زیادہ کا ہو گیا۔الحمد للہ۔لیکن اس تین کروڑ کے بجٹ پر بعض نا سمجھ یہاں بھی اور قسم کی کمنٹری شروع کر دیتے ہیں۔اس میں صرف چند لاکھ ہیں، جن کا تعلق پاکستان کے ساتھ ہے، آمد کے لحاظ سے۔باقی وہ ملک ہیں ، وہ آزاد ملک ہیں، جن میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے فعال جماتیں قائم ہو چکی ہیں۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا، یہ عجیب نظارہ ہے کہ 1944 ء تک ہمارے کسی رجسٹر میں بندھی ہوئی کوئی آمد بھی غیر ممالک سے نہیں تھی۔وہ سارا بوجھ جو تھا، وہ تیاری ہورہی تھی ناں تحریک جدید کی ، وہ اس وقت مرکز کے اوپر تھا۔اس کے بعد یہ آمد ہونی شروع ہوئی ، آہستہ آہستہ۔اور اب یہ رقم تین کروڑ ، باسٹھ لاکھ کی رقم میں سے چھبیس لاکھ کے قریب یہاں کا ہے۔اور جو باہر کا اس بجٹ میں ہے، وہ غیر ممالک 797