تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 792 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 792

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم حضور نے فرمایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پورے علاقے کے ممالک میں ہمارے ہسپتالوں کی شہرت کا یہ عالم ہے کہ وہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے اپنے بہت سے اچھے ہسپتال ہیں، بلڈنگوں کے لحاظ سے سازو سامان کے لحاظ سے اور ان میں یورپین ڈاکٹر کام کر رہے ہیں۔سب کچھ ہے ہمارے پاس لیکن شفا نہیں ہے۔شفا صرف جماعت احمدیہ کے ہسپتال سے ہی ملتی ہے۔حالت یہ ہے کہ وہاں کے وزراء بعض اوقات اپنے ہسپتالوں کی بجائے ہمارے چھوٹے چھوٹے ہسپتالوں میں آجاتے ہیں۔اور اللہ نے توفیق دی ہے کہ ہم ان کا علاج کرتے ہیں“۔حضور نے فرمایا کہ ان کا مال انہی پر خرچ ہو رہا ہے۔نہ ہم کو ان کی دولت سے غرض ہے اور نہ سیاست سے“۔حضور نے فرمایا کہ دنیا اتنی اندھی ہے کہ بجھتی ہے کہ امریکہ کسی کو پیسہ دے سکتا ہے، اسرائیل کسی کو پیسہ دے سکتا ہے، فلاں ملک کسی کو پیسہ دے سکتا ہے اور یہ کہ کسی کو پیسہ نہیں دے سکتا تو خدا نہیں دے سکتا“۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ” ہر احمدی یہ سمجھتا ہے کہ اِنَّ اللهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ کہ اگر پیسہ دیتا ہے تو خدا ہی دیتا ہے۔وہ پیسہ وہ ہے، جو برکتوں والا ہے، افادیت والا ہے، اسلام کے نور کو پھیلانے والا ہے۔صرف خدا تعالیٰ کا عطا کردہ پیسہ ہی باقی رہنے والا ہے۔اور تمام دولتیں عارضی اور ظلمتیں پھیلانے والی ہیں اور خدا کے نور سے دور لے جانے والی ہیں۔حضور نے فرمایا کہ ( مطبوعه روزنامه الفضل 17 جنوری 1981 ء ) وہاں پر ہماری اتنی مقبولیت ہو چکی ہے کہ ایک امیر ملک کی ایک سٹیٹ کے ایک ذمہ دار نے مجھے لکھا کہ ہماری ریاست میں 1/3 مسلمان ہیں، 1/3 عیسائی ہیں اور 1/3 بد مذہب ہیں۔اور عیسائی ان بت پرست بدمذہبوں میں تبلیغ کر کے ان کو عیسائی بنا رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے ملک میں کوئی ایسی جماعت نہیں ہے، جو عیسائیوں کا مقابلہ کر سکے۔صرف آپ کی جماعت ان کا مقابلہ کرسکتی ہے۔اگر 792