تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 791
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء حضور نے تعلیمی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کا تعلق بھی صد سالہ جو بلی کے ساتھ ہے۔اس کا بار عام چندوں پر تو نہیں پڑ سکتا، اس لئے اس کو صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔جو بلی فنڈ انشاء اللہ تسلی بخش طریق پر اس ذمہ داری کو بھی نباہ دے گا۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔مطبوعه روزنامه افضل 15 جنوری 1981ء) ’1970ء میں اللہ کے حکم سے مغربی افریقہ کے چھ ممالک میں ہائر سیکنڈری سکول اور کلینک کھولنے کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا۔اس وقت میں نے جماعت سے ایک لاکھ پاؤنڈ کی اپیل کی۔جماعت نے قریباً دولاکھ پونڈا کٹھا کر دیا۔جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 53لاکھ روپیہ بنتا ہے“۔حضور نے فرمایا کہ ہم نے اللہ پر توکل کرتے ہوئے کام شروع کیا۔ڈاکٹروں نے تین، تین سال کے لئے اور بعض نے زیادہ عرصہ کے لئے وقف کیا۔منصوبہ یہ تھا کہ ہر ملک میں چار، چار ہسپتال اور چار، چار سکول کھولے جائیں“۔حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس منصوبہ میں اتنی برکت ڈالی کہ ساری دنیا کے دماغ مل کر بھی وہاں نہیں پہنچ سکتے۔حضور نے اس کی ایک مثال بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ وو جو منصوبہ چار ملکوں میں صرف 53 لاکھ روپے کے سرمایے سے شروع کیا گیا تھا، اس سے جو کام ہورہے ہیں ، اس کا اندازہ یوں لگائیں کہ اس دفعہ جب میں سفر پر گیا تو واپسی پر چلتے ہوئے غانا میں، میں نے وہاں کے امیر عبدالوہاب بن آدم سے پوچھا کہ نصرت جہاں کی مد میں ان کے پاس کتنار یز رو موجود ہے؟ انہوں نے بتایا کہ 25 لاکھ سیڈی (غانا کا سکہ ) موجود ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ قریباً اسی لاکھ روپیہ صرف ایک ملک میں ریزرو موجود ہے۔جبکہ کام شروع ہوا تھا، 53 لاکھ روپیہ سے۔اور اس سے چار ملکوں میں 16 ہسپتال اور 16 سکول کھولے گئے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ ”ہمارے ہسپتالوں کی اتنی شہرت ہے کہ ساتھ کے ملکوں سے وہاں کے لکھ پتی آپریشن کروانے آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دس ہزار فیس لو، ہیں ہزار لو، ہمارا علاج کر دو۔791