تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 757 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 757

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 14 نومبر 1980ء پندرھویں صدی اقوام کے ایک ہو جانے کی صدی ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 14 نومبر 1980ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔پچھلے دنوں میں نے بتایا تھا کہ زمانہ آگیا ہے کہ نوع انسانی کے سب افراد ایک قوم کی طرح ہو جائیں اور سارے کے سارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔سعادت مند لوگ ایک ہی مذہب پر اکٹھے ہو جائیں گے اور تفرقہ دور ہو جائے گا اور مختلف قو میں دنیا کی ایک ہی قوم بن جائیں گی۔چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد نمبر 23 صفحہ 84) مختلف قوموں کے ایک قوم بن جانے کی تعلیم قرآن کریم نے دی ہے۔یعنی ایسی تعلیم دی ہے کہ انسانی فطرت اسے قبول کرتی ہے اور سب انسان اگر وہ سمجھیں یا انہیں ہم سمجھا ئیں تو ہو نہیں سکتا کہ اس تعلیم کے نور اور اس کے حسن کے ماننے سے انکار کریں۔قرآن کریم کی ساری ہی تعلیم ایسی ہے۔لیکن دو، ایک موٹی موٹی باتیں اس وقت میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔بنیادی بات یہ رکھی گئی ، انسان کے سامنے تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ (ال عمران: 65) جو ہے، وہ نوع انسانی کو ایک کرنے کا حکم ہے کہ سارے کے سارے انسان ایک خدا کی پرستش کرنے لگیں۔سارے کے سارے انسان ایک خدا کی اس وقت پرستش کرنے لگیں گے، جب ایک خدا کی معرفت انہیں حاصل ہو جائیں گی۔سارے کے سارے انسان خدائے واحد و یگانہ کی اس وقت پرستش کریں گے، جس وقت خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کی شناخت انہیں مل جائے گی۔اور یہ شناخت انسان کو محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے طفیل ملی۔قرآن کریم نے کھول کر خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق اور اس کی صفات کے متعلق جہاں تک انسانی زندگی کا تعلق تھا، حقائق انسان کے سامنے رکھے۔جن انسانوں 757