تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 744 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 744

خلاصہ خطاب فرمودہ 08 نومبر 1980ء حضور نے فرمایا کہ تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم یہ 1970ء کی بات ہے کہ جب ہم نے یہ کوشش کی کہ ایک ٹوٹی پھوٹی مسجد ہمیں ہیں سال کے لئے نماز پڑھنے کومل جائے۔حکومت نے اجازت دے دی مگر چرچ نہ مانا۔لیکن دس سال میں یہ انقلاب ہوا کہ حکومت نے تحریری طور پر مسجد بنانے کی اجازت دے دی۔اور اللہ تعالیٰ نے وہ سارے وعدے پورے کر دیئے ، جو اس نے دس سال پہلے کئے تھے۔حضور نے بتایا کہ ر جس قصبے میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔اس کا نام پیڈ روآباد PEDROABAD ہے۔یہ میڈرڈ سے قرطبہ جانے والی اس بڑی سڑک پر واقع ہے، جو کہ چین میں بڑی بڑی سڑکوں میں شمار ہوتی ہے۔یہ زمین تین مالکوں سے خریدی گئی ہے۔اس کا رقبہ قریباً 14 کنال ہے۔اس کے دو اطراف میں ہائی وے (بڑی شاہراہ ) اس کے اطراف میں لگتی ہے۔یہ اونچی نیچی زمین ہے۔اس کے سب سے اونچے حصے پر مسجد بنائی جارہی ہے“۔حضور نے فرمایا کہ پیڈ رو آباد کے باشندوں کی شکلوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مسلمانوں کی اولاد ہیں۔ان کے دلوں کو اللہ نے پکڑا۔وہاں پر اللہ تعالیٰ نے اتنابڑا فضل کیا کہ اس جگہ کا سماں ہی کچھ اور تھا۔پہلے بنیا د رکھی گئی۔اس کے لئے آرکیٹیکٹ نے ، جو کہ قرطبہ کا رہنے والا ہے، آٹھ سیروزنی ایک پتھر تیار کیا تھا۔میں نے امریکہ کے مبلغ میر محمود احمد ناصر کو کہا کہ تم اسے پکڑو۔میں نے اپنا ہاتھ اس پر رکھا۔جس میں، میں نے حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔حضور نے فرمایا:۔اليس الله بکاف عبده اس کے بعد میں نے نہایت سوز وگداز سے قرآنی دعائیں اور اپنی تیار کردہ عربی کی دعائیں کیں“۔حضور نے فرمایا کہ ہم نے رقت کے ساتھ دعائیں کیں، خدا سے مانگا اور اس یقین کے ساتھ مانگا کہ ہم جو خدا سے مانگ رہے ہیں ، وہ ہماری اس التجا کو ضرور قبول کرے گا۔( مطبوعه روزنامه الفضل 22 نومبر 1980ء) 744