تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 743 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 743

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطاب فرمودہ 08 نومبر 1980ء اسلام کا باغ ، باغ محمدی ہے اور اس کے ثمرات ہمیشہ باقی رہیں گے خطاب فرموده 08 نومبر 1980ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ سيدنا حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اسلام بے ثمر نہیں ہے۔اسلام کا باغ ، باغ محمدی ہے اور اس کے ثمرات ہمیشہ باقی رہیں گے۔ہم بحیثیت جماعت باغ محمدی کے پھل کھانے والے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم ہمیشہ اس سے حصہ پائیں گے۔اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں یہ شیریں پھل کھانے سے محروم نہیں رکھ سکتی۔یہ پھل خدا تعالیٰ کی عطا ہیں اور دنیا میں کون ایسا بندہ ہے، واللہ تعالیٰ کو یہ کہنے کی طاقت رکھتا ہے کہ احمدیوں کو ان ثمرات سے محروم کر دو؟“ حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو شخص خود کو باغ محمدی میں پاتا ہے اور اس کی جھولیاں ثمرات باغ محمدی سے بھری ہوئی ہیں اور کوئی شخص اسے یہ کہے کہ تو دھتکارا ہوا ہے تو اسے یہی کہنا پڑے گا کہ میری جھولیوں کی طرف دیکھ۔یہ بھری ہوئی ہیں۔یہ حقیقت ہے کہ باغ محمد اللہ نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے، اس کو خدا کے جاں نثاروں نے اپنے خون سے سینچا ہے، ہر صدی نے قربانیاں دے کر اسے تروتازہ رکھا ہے۔اس باغ کے پھل اتنے میٹھے، شیریں اور خوشبودار ہیں کہ جس کو ایک دفعہ اس جنت کا پھل مل جائے تو وہ ساری عمر اس کی تلاش میں گزار دیتا ہے۔حضور نے فرمایا کہ چودھویں صدی کے اختتام پر اللہ تعالیٰ نے اسلام کے حق میں ایک انقلاب عظیم برپا کر دیا ہے۔اس کی تفصیل بتاتے ہوئے حضور نے اپنے دورہ 1970ء کا ذکر فرمایا، جبکہ حضور رحمہ اللہ پہلی دفعہ سپین تشریف لے گئے تھے۔حضور نے بتایا کہ اس دورے میں الحمر الحمل کے اندر واقعہ ایک ہوٹل میں ، جس کی دیواروں پر لا غالب الا اللہ کے الفاظ ابھی بھی موجود تھے، ایک رات اللہ تعالیٰ نے اپنے تصرف سے اس ملک میں مسلمانوں کے شاندار ماضی اور موجودہ بد حالی کے خیال سے مجھے اتنا بے چین کیا کہ میں ساری رات ایک لمحہ کے لئے نہ سو سکا۔صبح کی نماز کے وقت اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر کام کے لئے ایک وقت مقرر کیا ہے۔اور ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔لیکن یہ ہو گا ضرور۔743