تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 737 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 737

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء اسی طرح عظیم پیشگوئی ہے، بہت عظیم۔یعنی چودہ سو سال پہلے یا چودہویں صدی کے شروع سے بات کریں تو تیرہ سو سال پہلے حال یہ تھا کہ مدینہ میں مسلمان قرآن کے عاشق ، ان کو چھپا ہوا قرآن کریم نہیں ملتا تھا۔بڑی مشکل میں تھے۔اس واسطے جب ایران نے چھیڑ چھاڑ کی اور غیر ملکوں کے ساتھ جنگ ہوئی تو بعض قیدیوں کو اس شرط پر جلد چھوڑنے کا وعدہ دے دیا گیا کہ وہ مسلمان بچوں کو لکھنا سکھا دیں گے۔اتنی اہمیت دی گئی تحصیل علم کو۔نَ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ (القلم: 02) پہلے تو صرف ہاتھ ہی سے لکھا جاتا تھا۔مگر قرآن عظیم کا مسلمان کے دل میں اتنا پیار پیدا کر دیا گیا کہ ہندوستان کے بعض بادشاہ ایسے گزرے ہیں، جو بادشاہت کے ساتھ قرآن کریم کو اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے۔بڑے خوبصورت خط کے ساتھ۔اور پیسہ تھا ان کے پاس، سنہری روشنائی سے لکھتے تھے۔بہر حال بڑا پیار تھا ان کو۔ہاتھ کے لکھے ہوئے نسخے میرے پاس بھی پڑے ہیں کچھ۔قرآن کریم ہاتھ سے لکھ رہے ہیں، کوئی نسخہ چار سال میں لکھا گیا، کسی پر کم وقت خرچ آیا۔کجاوہ دن اور اب قرآن کریم کی اشاعت کا زمانہ آیا تو اب یہ حال ہے کہ امریکہ میں جب ہم نے قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ شائع کرنا چاہا تو جس فرم کے ساتھ بات ہو رہی تھی، اس سے سب باتیں طے ہو گئیں۔تو میرا خیال ہے کہ انہوں نے دو ہفتے یا تین ہفتے میں ہیں ہزار قرآن کریم کے نسخے ہمارے ہاتھ میں پکڑا دیے۔یعنی اتنا تر قی کر گیا ہے زمانہ۔اور جو خدا تعالیٰ نے میرے دماغ میں ڈالا تھا کہ ملنیز (Millions) کی تعداد میں (ملین کہتے ہیں ، دس لاکھ کو ) قرآن کریم کے تراجم دنیا میں پھیلائے جائیں۔اس وقت سوچتے تھے کہ کس طرح چھپیں گے اتنے ؟ اور اب اس تجربے نے بتا دیا کہ انسان چودہویں صدی میں اس مقام تک وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ (التموين: 11) کی پیشگوئی کے مطابق پہنچ چکا ہے کہ وہ قرآن کریم کی اس قسم کی خدمت بجالائے ، بجالا سکے۔بیسیوں پیش گوئیاں ہیں، بڑی عظمتوں والی۔کہا گیا تھا، وَإِذَا الْوُحَوْشُ حُشِرَتْ (القومية 06) (06) 737