تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 709
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرموده 31 اکتوبر 1980ء تو دعائیں کریں اور تدبیر کو انتہا تک پہنچائیں۔اور اس تدبیر کا ایک حصہ تحریک جدید ہے۔جس کے نئے سال کا میں نے اعلان کیا ہے۔اور وہ سارے منصوبے، جو جماعت احمدیہ کے نظام میں بنائے جاتے ہیں، ان کے لئے کام کرنا اور فتنہ اور فساد پیدا کئے بغیر انہیں کامیاب کرنے کی کوشش کرنا اور محبت اور پیار کے ساتھ اپنے دشمن کے دل کو بھی جیتا اور اس بات کا قائل کرنا کہ تم ہمارے دشمن ہو سکتے ہو، ہم تمہارے دشمن نہیں ہیں۔بڑا عظیم مذہب ہے۔تفصیل میں کچھ شاید اللہ توفیق دے تو میں بتاؤں گا پھر۔اسلام بڑا اثر رکھتا ہے، اگر صحیح طور پر پیش کیا جائے۔اس بات کو منوانے میں تو میں کامیاب ہو گیا، پریس کو تو۔ایک تصویر کے نیچے انہوں نے صرف تین لفظ لکھے، Hatred For None And Love For All تین لفظ نہیں بنتے ، زیادہ بنتے ہیں، چار، پانچ۔کہ کسی سے نفرت نہیں پیدا کی ، اسلام نے ہمارے دلوں میں۔اور ہر انسان کے لئے ، ہر شے کے لئے محبت پیدا کی۔اور یہ چیز تو ان کے لئے انہونی ہے نا۔کیونکہ دنیا میں ایسی قوم بھی ہے، جو کسی سے بھی نفرت نہیں کرتی۔آپ تاریخ دیکھیں ، اخبار پڑھیں، آپ ہر شخص کو کسی نہ کسی سے نفرت کرتے پائیں گے۔جماعت احمدیہ کا حقیقی فرد حقیقی میں کہہ رہا ہوں ، یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ حقیقی نہیں ، جماعت احمدیہ کا ہر حقیقی فردا یا ہے، جو کسی سے نفرت نہیں کرتا، ہر ایک سے پیار کرتا اور اس کا خیر خواہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔اور جو ہمارے بھائی ہیں، ان کو۔اسلام کی اس حقیقت کے سمجھنے کی تو فیق عطا کرے۔آمین۔(رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ ) 709