تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 708 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 708

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 31 اکتوبر 1980ء اور زیادہ سے زیادہ بنی نوع انسان کی خدمت کرنے والے ہوں۔تا زیادہ سے زیادہ ہمارے کاموں میں اللہ تعالیٰ برکت ڈالے۔اور زیادہ سے زیادہ اچھے بہتر بتائج ہمارے لئے اور بنی نوع انسان کے لئے نکالے۔یہ وقت آگیا ہے، توحید خالص کے قیام کا۔اس سفر میں اللہ تعالیٰ نے دوبار بڑے ہی پیار کا اظہار کیا۔اور اس کی تعبیر میں نے یہ مجھی کہ توحید باری کا وقت آ گیا۔اور توحید باری کے قیام کے لئے ہم نے انتہائی قربانیاں دینی ہیں۔اور اس کے لئے جماعت کو تیار ہونا چاہیے۔دو دفعہ ہوا، یہ واقعہ۔میں رات کے وقت آنکھیں بند کر کے توحید کا ورد کر رہا تھا، لا اله الا الله، لا اله الا الله اس حالت میں، میں نے دیکھا کہ يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ( الجمعة: 02) آیا ہے نا۔ساری کائنات توحید باری کا ورد کرتی ہے۔تو میری آنکھیں بند تھیں اور میں نے دیکھا کہ ساری کائنات کا ورد میرے پاس سے 'Liquid پانی کی شکل میں بہتا ہوا چلا جارہا ہے۔آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔اور میرے کان آواز بھی اس کی سن رہے ہیں۔یعنی لا اله الا الله آہستہ آہستہ اپنے دل میں میں کہ رہا تھا۔اور یہی آواز کا ئنات کی میرے کان بھی سن رہے تھے اور میری روحانی آنکھیں دیکھ بھی رہی تھیں۔اور وہ ایک نہ ختم ہونے والا جس طرح سمندر ہو، ہلکے انگوری رنگ کا۔اور وہ صوتی لہریں تھیں، جو آگے بڑھ رہی تھیں۔یعنی ایک اہر آتی تھی ، لا اله الا الله کی آگے بڑھ جاتی تھی۔ایک دوسری پیچھے، پھر دوسری پیچھے۔عجیب کیفیت تھی ، مزے کی۔اور اس واسطے میں تو اپنے یقین پر قائم ہو گیا ہوں کہ دہریت، اشتراکیت آگئی نا، جو سب سے بڑی دہریت ہے۔اور شرک، جو ہزاروں قسم کا ہے اور جس میں ایک تثلیث بھی ہے۔اور خدا تعالیٰ سے دوری، یہ سب زمانے ختم ہو کے تو حید باری کا قیام نوع انسانی کی زندگی میں عنقریب اس صدی کے اندر جیسا کہ میں نے پہلے اعلان کیا ، قائم ہو جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اور اسی چیز کو بتانے کے لئے وہ پیار کا جلوہ، جو میں نے دیکھا۔اس پیار کو تو میں بیان نہیں کر سکتا۔اس احساس کو میں نے تھوڑا سا بیان کر دیا ہے۔708