تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 699
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء غیر معمولی دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ عیسائی لوگ بھی اسلام میں مساجد کی اہمیت اور افادیت جاننے اور اسلامی لٹریچر حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے دیکھے گئے۔حضور نے فرمایا:۔اسی دوران ایک شخص مجمع کو چیرتا ہوا آگے بڑھا اور میرے قریب آ گیا اور اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہنے لگا کہ میں یہاں سے قریب ہی ایک آبادی سے آیا ہوں اور وہاں کا میئر ہوں۔میری درخواست ہے کہ ہمارے ہاں بھی ایک مسجد تعمیر کی جائے۔سپین میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے تابندہ نشان یعنی نئی مسجد کا سنگ بنیا در کھنے کے ساتھ اذان کی آواز بھی بلند ہوئی۔اور وہاں کے درودیوار کو کئی سو سال کی محرومی کے بعد اللہ تعالیٰ کی توحید اور رسالت حضرت خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی گواہی کی روح پرورند اسننے کی سعادت حاصل ہوئی“۔حضور نے مغربی افریقہ کے دورہ کے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ نائیجریا کے لوگوں میں ذہنی انقلاب آچکا ہے۔جس کے نتیجہ میں وہ اسلام کی طرف راغب ہیں۔کئی جگہوں سے سکول اور ہسپتال کھولنے کے لئے مطالبات کئے گئے ہیں۔اسی طرح غانا میں اسلام کے حق میں ایک عملی انقلاب آچکا ہے۔اور وہ دن دور نہیں جبکہ غا نا پورے طور پر اسلام کی آغوش میں آ جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔غانا میں جہاں کہیں ہم دورہ پر گئے ، کثرت سے لوگوں نے استقبال کیا۔ایک جگہ شدید بارش کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگ استقبال کے لئے جمع تھے، حالانکہ غانا کے لوگ بارش میں بھیگنے سے بہت گھبراتے ہیں“۔(مطبوعہ روزنامه الفضل یکم نومبر 1980ء) 699