تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 690 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 690

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء اس ضمن میں حضور نے واضح فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم میں انقلاب کے راستہ پر نہیں چل رہا۔کیونکہ انقلاب خونریزی کے ذریعہ لایا جاتا ہے۔جس کا میں شدید مخالف ہوں۔میں جس راستہ پر گامزن ہوں ، وہ انقلاب (Revolution) کا نہیں بلکہ ارتقاء (Evolutoin) کا راستہ ہے۔اور Evolution ہمیشہ آہستہ آہستہ رونما ہوتا ہے اور مختلف مراحل میں سے گزر کر اپنے کمال کو پہنچتا ہے۔سو اس کی رفتار تو ست ہوتی ہے لیکن یہ اپنے کمال کو پہنچتا ضرور ہے۔میں ہی نہیں بلکہ خود یورپ کا باشعور طبقہ اس ارتقائی عمل کی کارفرمائی کو محسوس کر رہا ہے۔اور یہ ارتقائی عمل بدیہی طور پر اسلام کے حق میں ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ آپ کا فرقہ 90 سال پرانا اور اسلام کا 73 واں فرقہ ہے، کیا یہ 73 ویں فرقہ کی حیثیت سے ہی برقرار رہے گا؟ حضور نے فرمایا:۔” جماعت احمد یہ ایک عالمی تحریک ہے، جو روز بروز ترقی کے منازل طے کر رہی ہے۔ہر سورج جو طلوع ہوتا ہے، وہ ہمیں پہلے سے بہت زیادہ مستحکم اور ترقی یافتہ پاتا ہے۔ہم ہر روز آگے ہی آگے بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں۔جس شخص نے اس جماعت کی بنیاد رکھی تھی، وہ ابتداء میں اکیلا تھا۔اس وقت جبکہ وہ اکیلا تھا اور کوئی اس کے ساتھ نہ تھا، اس نے دنیا میں یہ اعلان کیا کہ میرے خدا نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری جماعت کو ساری دنیا میں پھیلا دے گا۔اور اسے کل مذاہب پر غلبہ بخشے گا۔گزشتہ 90 سال میں ایک شخص ایک کروڑ میں بدل چکا ہے۔اگر اگلی صدی میں ان ایک کروڑ انسانوں میں سے ہر شخص ایک کروڑ ہو جائے تو یہ تعداد دنیا کی موجودہ آبادی سے بھی کہیں تجاوز کر جائے گی۔بہر حال ترقی کی اس رفتار سے اتنا ضرور ثابت ہوتا ہے کہ اگلی صدی میں یہ جماعت پورے کرہ ارض پر محیط ہو جائے گی۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا موجودہ دورہ میں آپ مشرقی یورپ بھی جائیں گے؟ اس کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔میں خود تو مشرقی یورپ نہیں گیا اور نہ وہاں جانا میرے موجودہ دورہ کے پروگرام میں شامل ہے۔لیکن روحانی طور پر میں وہاں گیا ہوں اور ہر وقت موجود ہوں۔اس لئے کہ پولینڈ، ہنگری، یوگوسلاویہ، رومانیہ میں احمد یہ جماعتیں قائم ہیں۔اور کچھ احمدی ، خواہ وہ تھوڑے ہی ہیں، روس میں بھی ہیں“۔( مطبوعه روز نامه الفضل 13 اکتوبر 1980ء) 690