تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 679
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء چونکہ بچوں کو اپنے خطوط کے جواب کا انتظار ہوگا، اس لئے میں نے یہ وضاحت کر دی ہے۔بچے مطمئن رہیں ، انہیں عنقریب جوابی خطوط ملنے شروع ہو جائیں گے۔میرے چلنے سے پہلے اکثر خطوط تیار ہو گئے تھے۔اور انہیں پوسٹ کرنے کا کام بھی تقریباً مکمل ہو گیا تھا۔چونکہ خطوط کی ترسیل میں دیر ہو گئی تھی ، اس لئے میں نے بچوں سے معذرت کرنا تھی۔اور انہیں تسلی دلانا تھی کہ آگے پیچھے انہیں جواب ملنے شروع ہو جائیں گے۔ہزار ہا کی تعداد میں خطوط یکدم تو ارسال نہیں کئے جاسکتے۔بہر حال ان کی ترسیل کا کام شروع ہو چکا ہے۔جواب سب بچوں کومل جائے گا، کسی کو پہلے اور کسی کو ذرا بعد میں“۔حضور نے فرمایا:۔تیسری بات میں اپنے حالیہ سفر اور غیر ممالک کے دورہ کے متعلق کہنا چاہتا ہوں۔یہ دورہ کئی وجوہات کی وجہ سے ضروری ہو گیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے حال ہی میں ایسے فضل فرمائے ہیں اور بیرونی ممالک میں ترقی کی ایسی نئی راہیں کھولی ہیں کہ ان سے فائدہ اٹھانے اور غلبہ اسلام کے کام میں تیزی پیدا کرنے کے لئے ان ممالک میں جانا ضروری ہو گیا ہے۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے حضور نے بتایا کہ 1970ء میں جب میں سپین گیا تو میں نے کوشش کی کہ وہاں ایک چھوٹی سی ، خستہ حال اور غیر آباد مسجد نماز پڑھنے کے لئے ہمیں مل جائے۔ہر چند کہ وہاں کی حکومت اس کے لئے تیار ہو گئی تھی۔لیکن پادریوں کی طرف سے شدید مخالفت کے باعث وہ ایسانہ کر سکی۔اس کے بعد دس سال کے اندر اندر ایسا انقلاب عظیم بر پا ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں شہر قرطبہ کے قریب ایک قطعہ زمین عطا کر دیا ہے۔جسے ہم نے قیمتا خریدا ہے اور حکومت نے اس پر مسجد تعمیر کرنے کی باقاعدہ طور پر اجازت بھی دے دی ہے۔خدا کے فضل سے ہمیں وہاں اتنی زمین مل گئی ہے کہ ہم وہاں مسجد تعمیر کرنے کے علاوہ مسجد کو آباد رکھنے کی غرض سے اس کے قریب چھ فلیٹ بھی بنادیں گے۔تاکہ وہاں کے احمدی خاندان ان میں رہائش اختیار کر کے مسجد کو خدائے واحد کے ذکر سے آباد رکھ سکیں۔اور اس طرح وہ مسجد سپین میں اسلام کی تبلیغ واشاعت کا ایک اہم مرکز بن سکتے۔خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے مزید بتایا کہ سیکنڈے نیوین ممالک میں سے سب سے بڑی جماعت ناروے میں ہے۔لیکن ابھی تک وہاں نہ ہماری مسجد تھی اور نہ ہی کوئی مشن ہاؤس تھا۔ڈنمارک میں ہماری مسجد اور مشن ہاؤس ہے۔اور سویڈن میں بھی مسجد اور مشن ہاؤس کی عمارت تعمیر ہو چکی ہے۔لیکن ناروے میں ہم ابھی تک زمین نہ ملنے کی وجہ سے مسجد اور مشن ہاؤس 679