تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 640 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 640

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 فروری1980ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم جائے گا۔یہ کشف میں نظارہ دکھایا گیا ہے، حضرت مسیح موعود کو۔وہ لوگ ، جو موجودہ تہذیب کی آزادانہ گندگی میں ملوث ہیں، امریکہ کو لے لو، لاکھوں کنواری بچیاں ، بارہ اور اٹھارہ سال کے درمیان کی ، وہ شادی کے بغیر بچے جن دیتی ہیں، اتنا گند وہاں پھیلا ہوا ہے۔ان میں سے ایک چیز ابھر رہی ہے، اس گند میں سے۔جس طرح کھاد ڈالی جاتی ہے، گندی زمین میں اور وہاں سے گلاب کا پھول نکل آتا ہے۔ایک وقت میں کثرت کھاد کی نظر آ رہی ہوتی ہے۔ایک وقت میں کثرت اور توجہ کو جذب کرنے کی طاقت اس تختے کے گلاب میں ہوتی ہے، جو پھول بن کے سامنے آجاتا ہے۔بہر حال اس وقت تو اکا دکا وہاں احمدی ہیں۔مثلاً احمدی مستورات ہیں۔بعض کہتی ہیں، ہم نقل کریں گی ، یورپ کی۔اپنی بہنوں کو جو بے پردگی کی طرف مائل ہو رہی ہیں، میں کہتا ہوں امریکہ میں اس گند میں ہماری نو احمدی بہنیں کہتی ہیں، ہم نقل کریں گی ، صحابیات کی۔اور وہ نقاب پہن کر بازاروں میں پھر رہی ہیں۔یہ ہمیں ڈرانے کے لئے بھی نظارے خدا دکھا رہا ہے۔میں نے بتایا کہ خدا کہے گا تم نہیں کرتے ، میں ایک اور قوم لے آؤں گا۔خدا تعالیٰ کی کسی سے رشتہ داری نہیں، خدا تعالیٰ کے ساتھ کسی کی اجارہ داری نہیں کہ وہ کسی اور پر اپنا رحم ہی نہیں کرے گا۔ہر دہ انسان، خواہ وہ افریقہ کا ہو، یورپ، امریکہ، چین یا روس کا ، جو بھی خدا سے پیار کرے گا اور حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلے گا، وہ خدا کی محبت کو حاصل کرے گا۔اور جو تو میں اس میں ترقی کریں گی ، ان میں سے جو سب سے زیادہ ترقی کرنے والی ہوگی ، وہ مرکز بن جائے گا اس تحریک کا۔پاکستان کے ساتھ یا ہندوستان کے ساتھ تو خدا تعالیٰ کو پیار نہیں۔خدا تعالیٰ کو پیار ہے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس روحانی فرزند کے ساتھ ، جس کی زندگی کا نقشہ اگر ایک فقرہ میں کھینچنا ہوتو ہم یہ کہتے ہیں کہ مہدی، محمد میں فانی ہو گئے۔اپنا کچھ بھی نہیں رہا اور اس میں فخر محسوس کیا اور اعلان کر دیا۔وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے اور ہمارے کانوں میں وہ میٹھی آواز پڑی، كل بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ - اگر خدا کی برکتیں حاصل کرنا چاہتے ہو تو محمد کے حلقہ شاگردی میں داخل ہو جاؤ۔اگر پاکستان نے اس تحریک کا مرکز بنے رہنا ہے تو اپنے عمل سے انہوں نے آگے بڑھنا ہے۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے، قرآن کریم میں تقریبا سات سو احکام ہیں اور ہر حکم قرآن کریم کا مرنے کے بعد قیامت کے دن تم سے سوال کرے گا اور جواب طلبی کرے گا کہ میرے مطابق تم نے زندگی گزاری یا نہیں ؟ چونکہ اس وقت مرکز اور بعض 640