تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 638 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 638

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 فرورکی 1980ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اللہ تعالی کل کو اگر ہمیں ہمیں ہزار نہیں ہیں لاکھ کی بھی ضرورت پڑی تو سو، دوسودن کے اندر میں لاکھ شائع کر دیں گے۔بہت بڑا مطبع خانہ ہے۔وہ بھی میں نے بتایا تھا کہ جلسہ سالانہ پر فضلوں کا منادی خلیفہ وقت بن کر یہ تقریر دوسرے دن کی کیا کرتا ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں میں سے ایک فضل ہو گیا۔اس چھوٹی سی تمہید کے بعد اس وقت میں جماعت کو مختلف پیرایہ میں ایک اور ضروری اور سب سے اہم بات کی طرف توجہ دلا رہا ہوں۔اور وہ یہ کہ ہم سے یہ وعدہ کیا گیا کہ اسلام غالب آئے گا۔اور غالب آئے گا حضرت مسیح موعود و مہدی معہود کی جماعت کے ذریعہ۔اور اللہ تعالیٰ اس جماعت کو یہ توفیق عطا کرے گا کہ وہ ایک صحیح اور پاک تعلیم جو ہے اسلام کی ، اس کو ساری دنیا میں پھیلانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔خدا تعالٰی وعدہ خلافی نہیں کرتا۔خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بار بار اس طرف انسان کو توجہ دلائی ہے کہ دیکھو، جو میں وعدہ کرتا ہوں، وہ پورا ہوتا ہے۔اس واسطے جب خدا تعالیٰ نے یہ کہا، اسلام غالب آئے گا تو اسلام غالب آئے گا، اس زمانہ میں۔قرآن کریم کی پیشگوئی کے مطابق اس زمانہ میں اسلام نے غالب آنا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سے فرمان دیئے انسان کو اور ان میں یہ ذکر ہے کہ آخری زمانہ میں اسلام غالب آئے گا۔اور آپ نے جو بھی فرمایا، وہ قرآن کریم کی ہدایت اور تعلیم اور آیات قرآنی کی روشنی میں فرمایا۔جس شخص نے آنا تھا، ہمارا عقیدہ ہے اور اس صداقت پر ہم قائم ہیں، وہ آ گیا۔صحیح اور مہدی آگئے۔ان کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ عظیم کام لینا تھا۔بتا میں یہ رہا ہوں کہ خدا نے کہا، اسلام غالب آئے گا۔اسلام غالب آئے گا، ایک لحظہ کے لئے بھی تمام روکوں کے باوجود، جماعت کی مخالفت کے باوجود، جماعت کی غربت کے باوجود، جماعت کی کمزوریوں کے باوجود، میرے دماغ میں یہ شبہ پیدا نہیں ہوتا کہ یہ بات پوری نہیں ہوگی۔خدا نے کہا ہے ہوگی ، سو ہوگی۔یہ حقیقت ہے۔دوسری حقیقت قرآن کریم نے یہ بیان کی ہے کہ اگر ماننے والی جماعت اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرے گی ، یاد دہانیوں کے باوجود، سمجھانے کے باوجود، پیار کے باوجود، نرمی کے باوجود بختی کے باوجود تو خدا تعالیٰ ایک اور قوم لے آئے گا، اس جھنڈے تلے اور ان کے ذریعہ سے غالب کرے گا۔غالب تو ضرور کرنا ہے اور کرنا جماعت احمدیہ نے ہے، مگر افراد بدل جائیں گے، اس صورت میں۔ہمارا دل یہ کرتا ہے کہ افراد نہ بدلیں۔ہمارا دل یہ کرتا ہے کہ میرے اور آپ کے ذریعہ اللہ تعالٰی اس عظیم انقلاب کو انسان کی زندگی میں بپا کرے۔اس لئے بہت سے کام خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل اور اپنی رحمت سے کر دیئے، جن کی طرف میں نے کچھ اشارے کئے ہیں۔جلسے پر بھی میں نے کہا تھا کہ نوٹ، جو میرے ہاتھ میں ہیں، وہ چوہتر صفحے کے ہیں اور جوتقریر میں کروں گا شاید دو، چار، پانچ صفحے سے آگے نہ بڑھ سکوں۔638