تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 626
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ہاؤس بن گیا ہے۔صد سالہ جو بلی کی کافی رقم لگ کے ایک اچھی بڑی تعمیر ہوگئی ہے۔وہاں مسجد بھی بڑی ہو گئی ہمشن ہاؤس بھی بڑا ہو گیا۔غا نا میں قرآن کریم انگریزی ترجمہ کی دس ہزار کا پیاں خود غانا کے ملک میں شائع ہو گئیں۔اور وہ ملک بہت خوش ہے۔وہاں ایک گرلز ٹریننگ سنٹر کا اجراء ہوا ہے۔وہاں ایک اور خوشی کی بات ہوئی۔میں نے کئی دفعہ اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ جہاں ممکن ہو وہاں ہم بڑی عید اس روز کریں، جس دن مکہ مکرمہ میں عید الاضحیہ کی جاتی ہے تو وہاں عبد الوہاب بن آدم آئے ہوئے ہیں جلسہ میں شریک ہونے کے لئے ، انہوں نے بھی میری بات سنی ہوئی تھی۔اس دفعہ انہوں نے پوری تحقیق کر کے ایسا انتظام کر دیا کہ عید الاضحیہ غانا کے ملک میں جماعت احمدیہ نے اس روز کی ، جس دن خانہ کعبہ میں ، سعودی عرب میں عید ہو رہی تھی۔اور اس کا بڑا چرچا ہوا اخباروں میں۔کیونکہ ایک نئی چیز تھی نا۔ایک نئی حرکت پرانی برکت کی طرف منہ کر کے شروع ہوگئی۔خانہ کعبہ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ ہے۔اس سے جماعت احمدیہ کا بھی ساتھ ہی چرچا ہوا اور بڑی خوشی کی اور برکت کی لہر وہاں دوڑی۔سیرالیون۔ایک نئی مسجد وہاں تعمیر ہوگئی۔لوگ خدا تعالیٰ کی برکتوں کو دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں۔صرف احمدی نہیں بلکہ دوسرے بھی۔اس ملک والے ہی نہیں، باہر سے آنے والے بھی۔کوریا کے سفیر فری ٹاؤن میں ہیں۔وہ احمدیہ مسلم سیکنڈری سکول کی ایک تقریب میں شامل ہوئے، انہیں قرآن کریم کا تحفہ دیا گیا، بہت خوش ہوئے۔کہنے لگے ، کوریا میں تو ہمیں، ان کا یہ فقرہ بہت مزیدار ہے، وہ سفیر جو کوریا کے تھے ، ان کو قرآن کریم کا جب تحفہ دیا گیا تو ان کے منہ سے یہ فقرہ نکلا کہ کوریا میں تو صرف بائبل ہی ملتی ہے، مگراب قرآن کریم پا کر بہت خوش ہوئے۔نائیجیریا مشن الارو کے مقام پر احمد یہ مشنری ٹریننگ کالج کا اجراء کیا گیا۔اب وہاں ضرورت بہت بڑھ گئی ہے اور یہاں سے اتنے آدمی ہم جامعہ احمدیہ کے بھیجو انہیں سکتے۔اس میں بہت ساری روکیں ہیں۔کچھ ہماری ہیں۔ہمارے پاس اتنا پیسہ بھی نہیں ، جو خرچ کریں۔اس واسطے ایک غانا میں ٹریننگ کالج ہے اور وہاں مختلف ملکوں کے احمدی آجاتے تھے۔پھر اب ان کے آپس میں بھی فارن ایکھینچ کی مشکلیں ہیں۔تو اب دوسراٹر مینگ کالج نائیجریا میں کھل گیا ہے۔ایک نئے سیکنڈری سکول کا اجراء ہوا ہے۔ایک نئے ہسپتال کھولنے کی اجازت مل گئی ہے۔انشاء اللہ بن جائے گا۔دونئی مساجد کا افتتاح ہوا ہے۔دار 626