تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 597 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 597

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 21اکتوبر 1979ء اسی طرح سوئٹزر لینڈ اور جرمنی میں دو جگہ تقاریر ( مذاکرہ) کا انتظام کیا گیا۔جس میں ان ممالک کے حالات کے لحاظ سے کثرت سے لوگ شامل ہوئے۔اور اسلام کی تعلیم سننے کی طرف عوام کو توجہ پیدا ہو رہی ہے۔اور ان کے عوام کو اسلام کی تعلیم سنانے کے لئے ہمیں تیاری کرنی چاہیے۔جس کے لئے ہمیں مذہبی تعلیم یافتہ نو جوانوں کی ضرورت ہے۔اس کے لئے جامعہ احمدیہ میں پڑھنا ضروری نہیں۔ہر احمدی جوان کو زیادہ سے زیادہ توجہ کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔انگریزی دان طبقہ کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات کا انگریزی ترجمہ نہایت اچھی شکل میں بلند پایہ طباعت اور عمدہ کاغذ پر کتابی شکل میں شائع ہونا شروع ہو گیا ہے۔اور یہ ایک ایسی چیز ہے کہ جسے پڑھ کر ہر پڑھنے والا اسلام کے حسن اور اسلام کے دلائل کی جو تاثیر ہے، اس کا قائل ہو جاتا ہے۔پس ہمیں خود بھی پڑھنا چاہیے اور اپنے واقفوں کو بھی پڑھانا چاہیے۔خصوصاً غیر مسلم واقفین کو ، واقف کار دوستوں کو۔یہ جو بارش ہورہی ہے رحمت کی ، (اس وقت بارش برس رہی تھی۔مرتب ) تم میں سے کوئی شخص یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس کے قطروں کو تم گن سکتے ہو۔مگر خدا تعالیٰ کے فضلوں کی ہم پر جو بارش ہو رہی ہے، وہ اس سے بھی زیادہ ہے۔( نعرہ ہائے تکبیر ، اسلام ، احمدیت، امیر المؤمنین زندہ باد کے نعرے) پس آج میرا یہ پیغام ہے جماعت کے بڑوں اور چھوٹوں کی طرف کہ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے ، حمد وثنا کے ترانے گاتے ہوئے ، آگے سے آگے بڑھتے چلے جاؤ۔خدا کے فرشتے تمہارے ساتھ ہوں گے۔(نعرے) خدا کے فرشتے آسمانوں سے تمہاری مدد کو اتریں گے اور تم اپنی زندگی کا مقصد اپنی زندگیوں ہی میں پورا ہوتے دیکھ لو گے۔انشاء اللہ۔آؤ، اب دعا کریں“۔( مطبوعه روزنامه افضل 30اکتوبر 1979ء) 597