تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 587 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 587

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ 06 ستمبر 1979ء جب بھی احمدی دعائیں مانگے گا، رحمت کے سامان مہیا ہو جائیں گے حضور نے فرمایا:۔وو ارشادات فرمودہ 06 ستمبر 1979ء اللہ تعالیٰ جماعت پر اتنا فضل کرتا ہے، ہمیں ہر وقت اللہ تعالیٰ کی حمد کرنی چاہیے۔دو، چار خوشخبریاں ہیں، وہ میں جماعت کو سنا دیتا ہوں۔ہماری صد سالہ احمد یہ جو بلی سیکم کے تحت بیرونی سکوں میں بعض نے مشن کھولنے کا پروگرام تھا۔یورپ کے کئی ملکوں میں ہمارے مشن نہیں ہیں، نماز پڑھنے کے لئے بھی کوئی جگہ نہیں، احمدی گھر میں ہی نماز پڑھتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ایک مکان یا ایک کمرہ ہی ایسا ہو، جہاں پر احباب جماعت اکٹھے ہو سکیں۔یورپ میں تین ملک ہیں، جو کہ اکٹھے سیکنڈے نیوین ممالک کہلاتے ہیں۔یہ ممالک ڈنمارک، سویڈن اور ناروے ہیں۔ڈنمارک میں مشن قائم ہے۔ایک بڑی خوبصورت مسجد بنی ہوئی ہے۔وہاں بڑا کام ہورہا ہے۔پڑھے لکھے بہت سارے لوگ عیسائیت کو چھوڑ کر مسلمان ہوئے ہیں۔بڑے فعال لوگ ہیں۔وہاں میٹنگیں ہوتی ہیں، ملاقاتیں وغیرہ ہو رہی ہیں۔بڑا کام ہورہا ہے۔ڈنمارک کی مسجد اتنی خوبصورت ہے کہ جو سیاح وہاں کوپن ہیگن کا شہر دیکھنے آتے ہیں، وہاں کا محکمہ سیاحت اس شہر کے خاص خاص دیکھنے والے مقامات کی جو فہرست سیاحوں کو مہیا کرتا ہے، اس میں ہماری مسجد بھی شامل ہے۔اس کے ساتھ ہے، سویڈن۔اس کے ساحل سمندر پر گوٹن برگ ایک شہر ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا کہ 1975ء میں ڈیڑھ ، پونے دوا یکٹر زمین ایک پہاڑی کی چوٹی پر ہمیں مل گئی۔پتہ نہیں یہ جگہ کیوں خالی پڑی تھی؟ اس میں میدان کو ئی نہیں تھا، بڑی بڑی چٹانیں تھیں۔اللہ نے ہمارے لئے رکھی ہوئی تھی۔وہاں بالکل چوٹی پر 1975ء میں، میں نے مسجد کی بنیاد رکھی۔میں ان دنوں بڑا سخت بیمار پڑا تھا۔مجھے گردے میں سخت تکلیف ہوگئی تھی، اس کے علاج کے لئے میں گیا تھا۔1976ء میں، میں نے اس مسجد کا افتتاح کیا۔اس مسجد سے سارا شہر نظر آتا ہے۔بڑا خوبصورت شہر ہے، اس کا نظارہ ہو جاتا ہے۔587