تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 573
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 02 اپریل 1978ء ہم نے خدا تعالی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہر انسان سے پیار کرنا ہے "" خطاب فرمودہ 02 اپریل 1978ء بر موقع مجلس شوری قرآن کریم کی وسیع پیمانے پر اشاعت کے حوالے سے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔پس اس میں اب جماعت نے آہستہ آہستہ قدم آگے بڑھایا ہے۔جوں جوں جماعت کو توفیق ملتی گئی، وہ آگے بڑھتے چلے گئے۔یہ اعداد و شمار میرے ذہن میں تھے۔میں نے اب یہ نکلوائے ہیں۔ممکن ہے، جلدی میں نکلوانے میں کچھ تھوڑ اسا فرق ہو گیا ہو۔لیکن بنیادی طور پر اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔میری خلافت تک انگریزی اور ڈچ اور جرمن اور سواحیلی تراجم قرآن کریم شائع ہو چکے تھے۔علاوہ از میں بڑی Commnetary ہے اور تفسیر صغیر تحریک جدید نے شائع کی۔تفسیر صغیر جو اس وقت چھپی ، ، صرف 53 ہزار نسخے چھپ کے شائع ہوئے ، میری خلافت تک۔اور اس پر قریباً 12 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔اس عرصہ میں ایک لاکھ نوے ہزار نسخے جو ہیں، وہ طبع ہو کے دنیا میں جن کا اکثر حصہ تقسیم ہو چکا ہے۔اور کچھ ابھی ماضی قریب میں شائع ہوئے ہیں۔ان کی اشاعت ہورہی ہے۔اور دوسرے یہ کہ میں نے تحریک کی۔دو تحریکیں اس کے لئے ضروری ہیں، اشاعت قرآن کے لئے۔ایک تو یہ ہے کہ کسی ایک فرد کو دیا جائے۔یہ تو عام طریق ہے۔وہ کچھ پڑھے گا۔کوئی زیادہ پڑھے گا، کوئی کم پڑھے گا۔اس طرح اشاعت ہو جائے گی۔دوسرا یہ ہے کہ جہاں لوگ مجبور ہو جاتے ہیں کچھ نہ کچھ پڑھنے کے لئے۔یعنی ہوٹلوں کے کمرے اور لائبریریاں ہیں۔یہ تحریک شروع کی تو میرے خیال میں ہزاروں ہوٹلوں کے ہزاروں کمروں میں قرآن کریم انگریزی تراجم جو ہیں، یہ افریقہ میں اور میرے خیال میں کچھ حد تک امریکہ میں بھی انہوں نے رکھوائے ہیں۔وہ جو میں نے پہلے ایک دفعہ بتایا تھا، ہمیں پتہ ہی نہیں تھا، ایک وفد میں سوڈان کے بہت بڑے افسر ایک بہت بڑے مشن کے اوپر لیگوس گئے۔یہاں نہیں بھی پتہ نہیں تھا کہ وہ احمدی ہیں، نہ کسی اور کو پتہ۔وہاں لیگوس میں ہوٹل کے جس کمرے میں وہ ٹھہرے، رات کو فارغ ہوئے ، انہوں نے دیکھا ہر جگہ 573