تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 565
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا پس میں آپ سے کہتا ہوں کہ خود بھی قرآنی علوم سے آگاہ ہوں اور اپنی اولا دوں کو بھی اس نعمت سے بہرہ ور کرنے کی پوری کوشش کریں۔کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام روحانی مائدہ سے لبریز ہیں، ان کے مطالعہ کو اپنے روزمرہ کے پروگرام کا ایک ضروری جزو بنا ئیں۔اور اپنے گھروں میں درس و تدریس کا سلسلہ پوری توجہ اور التزام کے ساتھ جاری کریں۔اسلام کا غلبہ تو آسمان پر مقدر ہو چکا ہے۔وہ تو بہر حال ہوکر رہے گا۔لیکن وہ لوگ ، جو خدمت دین کا سنہری موقع ملنے کے باوجود دنیا کے اشغال میں منہمک رہ کر اس نعمت سے محروم رہ جائیں، ان کی بد قسمتی سے کیا شبہ کیا جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی محبت و پیار سے نوازے۔اور اپنے فضل سے اس امر کی تو فیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی زندگیاں اعلائے کلمہ اسلام اور رضائے الہی کے حصول میں گزارنے والے ہوں۔اور ہماری اولادیں اور نسلیں اس رنگ میں رنگین ہوں، جس کو قرآن کریم صبغۃ اللہ قراردیتا ہے۔(امین) والسلام ( دستخط ) مرزا ناصر احمد خليفة المسيح الثالث ( مطبوعه روز نامہ افضل 15 اپریل 1979ء) 565