تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 536 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 536

خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم میں نے ہیوبش سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ جو مار جیانا چھوڑے گا ، کچھ عرصہ اس کی یہ حالت رہے گی۔اور اب وہ مجھے ملا تو آنکھیں شفاف اور بڑا وجہیہ۔ورنہ تو وہ جسم کے لحاظ سے بھی مر گیا تھا اور عقل کے لحاظ سے بھی مر گیا تھا۔اس نے ہماری ایک پاکستانی بچی سے شادی کی ہے اور وہ دونوں بڑے خوش ہیں۔میں آپ کو یہ بتارہا ہوں کہ دنیا آپ سے نمونے کی طالب ہے اور آپ ان کے پیچھے دوڑتی ہیں۔جس طرح کتا بعض دفعہ اپنی دم کے پیچھے بھاگ رہا ہوتا ہے۔جب اس کو بجلی ہوتی تو اس کا منہ نہیں پہنچتا اور وہ چکر لگارہا ہوتا ہے۔پس یہ حرکت تو نہ کریں، آپ۔آپ کو خدا نے اشرف المخلوقات بنایا۔آپ میں سے اکثر کو خدا نے مسلمان کے گھر میں پیدا کیا۔ممکن ہے، بعض غیر مسلموں میں سے مسلمان ہونے والی بھی ہوں۔اور آپ کو خدا نے حضرت مسیح موعود کی شناخت کی توفیق عطا کی۔اور مجھے یقین ہے کہ آپ کا کوئی گھر ، بلا استثناء، ایسا نہیں ہے، جہاں خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے ظاہر نہیں ہوئے۔آپ کی زندگیوں میں خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے ظاہر ہوئے۔آپ نے خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کو دیکھا۔اور اس کے پیار کو آپ نے مشاہدہ کیا۔اور آج آپ خدا تعالیٰ کی طرف پیٹھ پھیر کر یہ کہیں کہ اے خدا! ہم تیری خاطر دنیا کے لئے ایک اچھا نمونہ بننے کے لئے تیار نہیں ہیں تو آپ بڑی بد بخت ہوں گی۔لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ بد بخت نہیں ہوں گی۔بلکہ جو کمزوریاں ہیں، انہیں دور کریں گی۔اور دنیا جو نمونہ آج مانگ رہی ہے، آپ اور آپ کی آئندہ آنے والی نسلیں ، لڑکے اور لڑکیاں، وہ نمونہ دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔تا کہ جلد تر دنیا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آواب دعا کر لیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 03 دسمبر 1978ء) 536