تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 526 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 526

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم - خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء نہیں بھیجا جاسکتا، جس کو زرمبادلہ کہتے ہیں۔اکثر ممالک میں جماعتیں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئیں۔اور ان کو باہر سے پیسہ منگوانے کی یا ہمیں پیسہ باہر بھجوانے کی ضرورت ہی باقی نہ رہی۔یہ خدا تعالیٰ کی شان ہے۔مجھے اور آپ کو تو نہیں پتہ تھا کہ یہ حالات پیدا ہوں گے۔لیکن قبل اس کے کہ ایسے حالات پیدا ہوں، جماعتیں اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گئیں اور انہیں ضرورت ہی نہ رہی۔جماعتیں ترقی کر رہی ہیں، ان کی اجتماعی زندگی میں وسعت پیدا ہورہی ہے، تبلیغ میں وسعت ہورہی اور جماعت کے اندر بڑا پھیلاؤ آ رہا ہے۔نئی نسل پیدا ہونے کے نتیجے میں اور ہزاروں کی تعداد میں عیسائیوں میں سے احمدی مسلمان ہونے کے نتیجے میں۔چنانچہ ان کی ضروریات بڑھ گئیں اور ان کو زیادہ پیسے کی ضرورت پڑی تو وہ قومیں جو پہلے ایک پیسہ بھی نہیں دیتی تھیں، خود ہی قربانی دینے لگ گئیں۔میں نے ایک خطبہ جمعہ میں بھی کہا تھا کہ 44ء تک مرکزی جماعتوں سے باہر کوئی معتد بہ چندہ نہیں تھا۔یعنی ایسا نہیں تھا کہ ہمارے رجسٹروں میں ان کے نام اور چندہ و غیرہ درج ہو۔گو وہ اپنے طور پر کچھ پیسے ضرور دیتے ہوں گے۔کیونکہ کچھ نہ کچھ جذ بہ تو پیدا ہو چکا تھا۔لیکن اب یہ حال ہے کہ جتنا صد را مجمن احمد یہ اور تحریک جدید دونوں کا سالانہ چندہ ہے، اس سے قریبا دگنا چندہ باہر کی جماعت ہائے احمد یہ اپنے اپنے ملک کی ضروریات کے لئے دے رہی ہیں۔بعض ممالک ایسے ہیں، جہاں سے روپیہ باہر بھیجا جا سکتا ہے۔چنانچہ وہ ممالک پاکستان سے باہر کے ایسے ملکوں کے لئے قربانی کر رہے ہیں، جو ابھی اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو پائے۔یہاں سے تو ہم بھیج ہی نہیں سکتے ، قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔لیکن انگلستان میں ایسا قانون نہیں ہے، امریکہ میں ایسا قانون نہیں ہے، جرمنی میں ایسا قانون نہیں ہے اور وہاں کی جماعتیں اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں اور ایسے ممالک ، جہاں کی جماعتیں اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتیں، ان کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے وہ مدد دے رہی ہیں۔اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکیں سے میری یہ مراد نہیں کہ وہ کچھ بھی مالی قربانی نہیں کر رہیں۔بلکہ مطلب یہ ہے کہ اپنے وسائل کے لحاظ سے اور اپنی آمدنی کے لحاظ سے اور جماعت کی تعداد کے لحاظ سے وہ اتنی مالی قربانی نہیں کر سکتیں کہ وہ جماعت کے سارے اخراجات کا بوجھ اٹھا سکیں۔کوئی جماعت مثلاً 50 فیصد بوجھ اٹھا رہی ہے تو باقی 50 فیصد کے لئے امریکہ کہتا ہے کہ ہم تمہاری مدد کرتے ہیں، انگلستان کہتا ہے کہ ہم تمہاری مدد کرتے ہیں اور ضرورت پڑی تو جرمنی بھی کرے گا۔میرا خیال نہیں کہ ابھی ایسی ضرورت پڑی ہو۔لیکن جرمنی سے بھی پیسہ باہر بھیجا جاسکتا ہے۔اسی طرح سوئٹزر لینڈ سے بھی پیسہ باہر بھیجا جا سکتا ہے۔لیکن سوئٹزر لینڈ کی جماعت ابھی چھوٹی ہے۔جرمنی کی جماعت کافی بڑی ہے اور بڑا چندہ دیتی ہے۔خدا تعالیٰ ان کو شرح کے مطابق اور بھی زیادہ دینے کی توفیق دے۔526