تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 37
37 37 تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبه جمعه فرموده یکم فروری 1974ء پس دعاؤں کے ساتھ ، قربانیوں کے ساتھ، ایثار کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکتے ہوئے ہم نے اشاعت اسلام کے اس عظیم منصو بہ کو عملی جامہ پہنانا ہے۔اس سلسلہ میں میرے ذہن میں کچھ نفلی عبادتیں بھی ہیں۔محض پانچ کروڑ روپے کی تو خدا کو ضرورت نہیں اور نہ ہی اس کو نوافل کی ضرورت ہے۔لیکن ہمیں ہر چیز قربان کرنے کی ضرورت ہے۔اس لئے جہاں تک نفلی عبادتوں کا سوال ہے، اس کے متعلق انشاء اللہ میں اگلے خطبہ میں بتاؤں گا کہ اس عرصہ (یعنی 16 سال) میں خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو جذب کرنے کے لئے ہمیں کیا کیا اور کتنی کتنی نفلی عبادتیں کرنی چاہئیں؟ غرض ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں مالی قربانیوں کی بھی توفیق دے اور نفلی عبادتوں کی بھی توفیق دے۔اور پھر اپنے عاجز بندوں کی ان نہایت ہی حقیر کوششوں کو قبول فرماتے ہوئے اپنے وعدہ کے مطابق نہایت ہی عظیم الشان نتائج نکال دے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 10 فروری 1974ء)