تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 458 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 458

خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اپریل 1978ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ہیں ) ہوتا ہوا اور بعض دوسرے راستوں سے گزر کر چین تک بھی پہنچا۔اس وقت کی قریباً ساری معروف دنیا تک وہ پہنچا۔اسلام کو جس وقت طاقت نہیں ملی تھی ، اس وقت اپنی کمزوری کی حالت میں بھی وہ اپنے نور کے ذریعہ سے دلوں کو جیتنے والا بنا۔اور جب ایک وقت میں اس کو طاقت مل گئی ، تب بھی اس نے دین کے معاملہ میں جبر اور زور اور طاقت سے کام نہیں لیا۔بلکہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں اسلامی تعلیم میں بتایا ہے، اس کے ماننے والوں نے محبت اور پیار کے ساتھ اور دلائل کے ساتھ اور بج قاطعہ کے ساتھ اور آسمانی نشانوں کے ساتھ اور بے لوث خدمت کے ساتھ اور غیر کی زندگی میں خدا تعالیٰ کی طاقتوں کے معجزے دکھا کر علاقوں کے علاقے اسلام کے لئے جیتے۔یہ اس وقت کی بات ہے، جب دنیا اپنی جہالت اور لاعلمی کی وجہ سے صداقت کے مقابلہ میں طاقت کا استعمال صحیح اور درست سمجھتی تھی۔لیکن اب تو دنیا کو بھی یہ سمجھ آگئی ہے ( الا ما شاء اللہ بعض علاقوں کو چھوڑ کر ) کہ مذہب کے معاملے میں جبر کا تصور نا معقول ہے۔کیونکہ مذہب کا تعلق دل سے ہے اور مادی طاقت دلوں پر حکومت نہیں کیا کرتی۔مادی طاقتوں کے بھی فائدے ہیں، اسی لئے خدا تعالیٰ نے مادی طاقتوں کو بھی پیدا کیا ہے۔لیکن وہ فائدہ مذہب کا پھیلا نا نہیں ہے۔کوئی طاقتور ہو یا کمزور اور مسکین ہو، وہ دل جو اسلام سے نا آشنا ہیں، ان کو خدمت خلق کے ذریعے اور اسلام کے حسن کے جلوے دکھا کر اور اس کے احسان کی قوتوں کا مظاہرہ کر کے جیتا جاتا ہے۔ہم تو ایک غریب جماعت ہیں اور ایک مسکین جماعت ہیں اور ایک عاجز جماعت ہیں اور ایک ایسی جماعت ہیں ، جس کو اقتدار حاصل نہیں اور ایک ایسی جماعت ہیں، جس کو اقتدار سے کوئی دلچسپی نہیں۔ایک ایسی جماعت ہیں، جو مالی لحاظ سے غریب ہے اور ایک ایسی جماعت ہیں، جس کو اموال دنیا سے کوئی دلچسپی نہیں۔جہاں تک کہ مذہب کا سوال ہے، ایک ایسی جماعت ہیں، جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور فضل اور رحمت سے ایک آگ بھڑک رہی ہے۔لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء:04) جو ہمارے پیارے اور محبوب آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دلی کیفیت تھی، اسی کیفیت کے مطابق ہم نے خدا تعالی کا جو پیار اور اس کی جو نعمتیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل حاصل کیں، وہ دنیا جو ان نعمتوں سے محروم ہے، وہ بھی ہماری طرح ان نعمتوں کو حاصل کرنے والی ہو۔اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار اور محبت کا تعلق رکھنے والی ہو۔458