تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 455 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 455

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع سالانہ کانفرنس جماعت سیرالیون ہمارا فرض ہے کہ ہم انسان کو تباہ ہونے سے بچائیں پیغام بر موقع سالانہ کانفرنس جماعت سیرالیون منعقد و 10 تا 12 مارچ 1978ء ( حضور انور کا یہ پیغام انگریزی زبان میں تھا، جس کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے۔) پیارے بھائیو اور بہنو! بسم الله الرحمان الرحيم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے انتہائی مسرت ہوئی ہے کہ آپ مارچ کے دوسرے ہفتہ میں اپنا سالانہ جلسہ منعقد کر رہے ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اس اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔اور آپ سب کے لئے اسے نزول برکات کا موجب بنائے۔اس موقع پہ میں آپ کی توجہ ایک امر کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی سے واضح ہے کہ دوسرے ادیان و ملل پر اسلام کے آخری اور دائگی غلبہ کا قرآنی وعده مسیح موعود مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے دور میں پورا ہوگا۔اس کے ظہور سے منتشر اور متفرق نوع انسانی محبت الہی اور بین الاقوامی اخوت کے رشتوں میں منسلک ہو کر محمدی پرچم کے زیر سایہ متحد و متفق ہو جائے گی۔اس طرح یہ منتشر انسانیت ملت واحدہ میں ڈھل جائے گی۔یہ صورت حال اس عظیم روحانی انقلاب کی انتہا ہوگی، جس کی ابتداء خود حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی۔دنیاوی ذرائع کا تو ذکر ہی کیا، اتنا عظیم الشان انقلاب بر پا کرنا کسی معمولی مامور ومصلح کے بس کا روگ نہ تھا۔اس کے لئے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باجود کی ضرورت تھی۔حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے یہ امر بھی واضح ہے کہ اس روحانی انقلاب کی تکمیل خلافت احمدیہ کے ذریعہ ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مہدی علیہ السلام کو یہ بشارت دے رکھی ہے کہ قدرت ثانیہ یعنی حضرت مہدی علیہ السلام کے خلفاء کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔یہ خلفاء اور ان کے متبعین حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے خدام ہوں گے اور اس روحانی انقلاب کا اتمام و استحکام ان کے ذریعہ ہوگا۔455