تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 355 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 355

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء جو علیحدہ علیحدہ وجود نہیں ہے بلکہ ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔پس اگر یہ وجود، جوخلیفہ وقت اور جماعت مل کر بناتی ہے، اگر یہ اجتمائی وجود اپنی کوشش اور تدبیر کو انتہا تک پہنچا دے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے فرمان کے مطابق اپنی دعا کو بھی انتہا تک پہنچا دے، تب نتیجہ نکلے گا۔توہمات کی دنیا، جس میں سینکڑوں سال تک مسلمان بھی رہے ہیں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوتہ والسلام نے اس میں سے نکال کر آپ کو باہر کھڑا کر دیا ہے۔پس تدبیر کو انتہا تک پہنچانے اور دعا کوانتہا تک پہنچانے کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔کامیابی کے لئے ان دونوں چیزوں کا ایک ہی وقت جمع ہونا ضروری ہے۔پس اس وقت کو پوری توجہ سے گزاریں، پورے انہماک کے گزاریں، دعاؤں میں مصروف رہ کر گزاریں اور تڑپ کے ساتھ گزاریں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم ایسے نتائج پر پہنچیں ، جو غلبہ اسلام کی اس مہم کو جلد سے جلد کامیاب کرنے والے ہوں“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقد ہ 26 تا 28 مارچ 1976ء ) 355