تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 20
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1974ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم انسان کی ان تمام صلاحیتوں کی ، جو اللہ تعالیٰ کی عطا ہیں، کامل نشو و نما کے سامان پیدا ہونے چاہئیں۔اور جب ہم دہریت، اشتراکیت ،سوشلسٹ کا مطالعہ کرتے ہیں تو نتیجہ پر پہنچنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ انسان کے جو حقوق اللہ تعالیٰ نے قائم کئے ہیں، ان کا تصور بھی اشتراکیت اور اس قسم کے دوسرے ” از مرز میں نہیں پایا جاتا۔اس وقت ان ترقی یافتہ ممالک میں، جو اشتراکیت کے خلاف برسر پیکار ہیں، سرمایہ دارانہ نظام تو معرض زوال میں ہے اور مذہب میدان سے بھاگتا نظر آتا ہے۔اسی لئے میں نے جماعت کو پہلے بھی کہا کہ ان علاقوں میں ایک خلا پیدا ہو رہا ہے۔اب اس خلا کو دو طاقتیں پر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ایک طاقت لامذہبیت اور دہریت کی ہے اور دوسری طاقت اسلام اور احمدیت کی ہے۔ہمارا اصل مقابلہ ان لادینی طاقتوں سے ہے اور اس مقابلہ میں ایک شدت پیدا ہورہی ہے۔وہ بھی ان علاقوں کے انسانوں کا دل خدا سے دور لے جانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور جماعت احمد یہ بھی ان علاقوں میں بسنے والے انسانوں کے دل خدائے واحد ویگانہ کے لئے جیتنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔جہاں تک مادی وسائل کا سوال ہے ، غیر مذاہب اور خدا کے اس دشمن کے مقابلہ میں ہماری کوئی طاقت ہی نہیں ہے۔مادی وسائل ان کے مقابلہ میں ہمارے پاس ہزارواں کیا ، لاکھواں حصہ بھی نہیں۔لیکن ہم نے اپنی زندگیوں میں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا مشاہدہ کیا ہے کہ جب انسان اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا اور مغفرت کی چادر میں خود کو اس معنی میں ڈھانپتا ہے کہ وہ اس کے حضور جھکتا اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے، جو بشری کمزوریاں ہیں، وہ سرزد نہ ہوں اور جو بشری صلاحیتیں ہیں، ان کی کامل نشو و نما ہو جائے۔اور خدا کے علاوہ ہر شئی کو لاشئے محض سمجھتے ہوئے اس کی طرف رجوع کرتا ہے تو ان حالات میں اللہ تعالی بڑی سے بڑی مادی طاقتوں کو ملیا میٹ کر دیتا اور ہلاک کر دیتا ہے۔اور اپنے بندے کی مدد اور نصرت کے لئے آسمانوں سے سامان پیدا کرتا ہے۔ہماری زندگیوں میں بھی یہ بات ایک حقیقت کی صورت میں موجود ہے۔یہ کوئی فلسفہ نہیں بلکہ ہمارے وجود نے اس چیز کا مشاہدہ کیا ہے کہ تمام مادی سامان اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اس کے حکم کے مقابلہ میں کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتے۔پس یہ تو درست ہے کہ اس روحانی جنگ میں، اس اخلاقی جنگ میں، اس مذہبی جنگ میں مادی مسائل دہریہ اقوام کے پاس ہم سے اتنے زیادہ ہیں کہ ان کے مقابلہ میں ہمارے مادی وسائل ذکر کے قابل بھی نہیں۔یہ ایک حقیقت ہے، ہم اس سے انکار نہیں کرتے۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان کمزور بندوں کی کوششوں میں اپنی زبر دست تدابیر کو چھپا کر دنیا میں اپنی قدرت 20