تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 19 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 19

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1974ء انگریزی دان احباب آگے آئیں اور اپنی زندگیاں وقف کریں خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1974ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے یہ آیت تلاوت فرمائی:۔وَيُقَوْمِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا وَيَزِدْكُمْ قُوَّةً إِلَى قُوَّتِكُمُ پھر فرمایا:۔”دنیا پر طائرانہ نگاہ ڈالیں تو اس وقت یہ صورت ہمارے سامنے آتی ہے کہ ایک طرف دہریت، اشتراکیت کی شکل میں ساری دنیا پر چھا جانے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری طرف مذہب سیرمایہ داری کا سہارا لیتے ہوئے ، اس یلغار کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔جہاں تک ترقی یافتہ مغربی ممالک کا تعلق ہے، یہ بات آہستہ آہستہ واضح ہوتی چلی جارہی ہے کہ اب ان میں اشتراکیت کا مقابلہ کرنے کی سکت باقی نہیں رہی اور یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ کسی وقت بھی یہ ممالک اس کشمکش میں ہتھیار ڈال دیں اور دہریت ان ممالک پر قابض ہو جائے۔اس وقت سرمایہ داری اور (اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب کا آپس میں اشتراک ہے۔جس رنگ میں اس دنیا کے سامنے، جو اشترا کی دنیا یا سوشلسٹ دنیا کہلاتی ہے، مذہب کو پیش کیا گیا، اس رنگ میں کوئی بھی سمجھ دار انسان مذہب کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہو سکتا۔کیونکہ مذہب کو ان ممالک نے میں لفظ مذہب میں اسلام کے علاوہ سب مذاہب کو شامل کر رہا ہوں۔اس رنگ میں پیش کیا کہ نہ انسان کے لئے وہ مقام شرف اور عزت کا باقی چھوڑا، جسے اللہ تعالیٰ نے انسان کا ایک بنیادی حق قرار دیا ہے، نہ اس کی دیگر صلاحیتوں کی نشو و نما کے لئے جن مادی سامانوں کی ضرورت تھی اور جن سے وہ لوگ محروم تھے ، ان کا حقدار سمجھا گیا۔اگر مذہب ( نعوذ باللہ ) انسان کی تمام صلاحیتوں کی نشو و نما میں روک ہے تو انسان کا فرض ہے ، مذہب کو دھتکار دے۔اس رنگ میں اشتراکیوں نے اسے دھتکار دیا۔لیکن حقیقی مذہب تو ایسا نہیں ہے۔جو مذہب، جو ابدی صداقت، جوحسین شریعت، جو احسان عظیم کی مالک ہدایت اللہ تعالیٰ نے ہمیں اسلام کی شکل میں دی، وہ تو اس کے برعکس ہمیں یہ بتاتی ہے کہ 19