تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 348 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 348

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 11 دسمبر 1976ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم لیکن جو کچھ ہوا، محض خدا کے فضل سے ہوا۔ہمارا فرض یہی ہے کہ قربانیاں پیش کرتے چلے جائیں اور ہمیشہ انکساری، تواضع اور عاجزی کی راہ پر چلتے رہیں۔کیونکہ ہمارے خدا کو عاجزانہ راہیں ہی پسند ہیں۔جب تک ہم ان راہوں پر گامزن رہیں گے، اس کی برکتیں اور اس کے افضال ہمیں حاصل رہیں گے۔جو کچھ ہوا محض خدا کے فضل سے ہوا اور ان بشارتوں کے نتیجہ میں ہوا، جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیں۔اور جن میں آپ نے یہ بتایا تھا کہ مہدی کے زمانہ میں اسلام دنیا میں غالب آئے گا۔وہ پیارا اور محبت کے ساتھ دنیا کے قلوب کو فتح کرے گا تا کہ وہ روشن، خوشگوار، پرسکون اور اطمینان بخش ماحول میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 17 دسمبر 1976 ء ) 348