تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 283 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 283

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم وو اقتباس از خطبہ نکاح فرموده یکم اپریل 1976ء واقفین زندگی کی جو بیویاں ہیں ، وہ بھی واقفات ہی ہیں خطبہ نکاح فرمودہ یکم اپریل 1976ء میں بھی ہمیشہ دعا کرتا ہوں اور جماعت کو بھی ایسے خاندانوں کے واقفین بچوں کے لئے دعائیں کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان کے کام میں برکت ڈالے، ان کے اخلاص میں برکت ڈالے، ان کو ثبات قدم اور استقامت عطا کرے، ان کے وجود کو دنیا کے لئے بابرکت وجود بنائے اور ان کے کام اور ان کے اعمال کو ایسا مقبول بنائے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے بھی جزا حاصل کرنے والے ہوں اور اسی کے نتیجہ میں وہ خدا کے بندوں کی دعائیں بھی لینے والے ہوں“۔پس جیسا کہ میں نے بتایا کہ جو رشتے خصوصاً ان دنوں ہور ہے ہیں، (ویسے تو ہمیشہ ہی یہ حال ہے۔ان کی اہمیت اس جہت سے اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ جماعت ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔اس لئے جو دلہا ہیں، ان پر بھی بڑی ذمہ داریاں ہیں اور جو بہنیں ہیں، ان پر بھی بڑی ذمہ داریاں ہیں۔خصوصاً واقفین زندگی کی جو بیویاں ہیں، وہ بھی واقفات ہی ہیں، اگر وہ اپنے میاں کے ساتھ تعاون کرنے والی اور ان کے کاموں میں ان کا ہاتھ بٹانے والی ہوں۔اگر ہماری یہ بچیاں اپنے گھروں کو جنت کا نمونہ بنانا چاہتی ہیں تو انہیں ایک ہی چیز کی ضرورت ہے۔اور وہ یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے کبھی بے وفائی نہ کریں۔بلکہ ایک وفادار امۃ ( خدا کی بندی) کی شکل میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے نیکی کریں۔نیکی کا ماحول پیدا کریں اور نیکیوں میں اپنے خاوندوں کے ساتھ تعاون کرنے والی ہوں۔خدا کرے، ہمارے لئے ہمیشہ ہی ایسے سامان میسر آتے رہیں تا کہ ہم راہ راست صراط مستقیم پر چلنے والے ہوں، اس سے کبھی بھٹکنے والے نہ بنیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 13 جولائی 1976 ء) 283