تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 282 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 282

ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم بی بی یہ ہیں ہم بی بی سی والوں کو کہتے کہ جی میں منٹ دو، جیسا کہ کئی دفعہ جماعت نے کہا تو یہ جواب ملا کہ ہم تو مذہبی انٹر ویونشر نہیں کرتے۔سیلون ( سری لنکا) Voiceof America کاریڈیو ٹیشن ہے۔دو، چار سال ہوئے، مجھے خیال آیا کہ ان کو لکھا جائے کہ وقت دیں۔ہم ان کو پیسے دیں گے۔اور میرا خیال تھا کہ میں ایک پیغام ریکارڈ کر کے بھیج دوں گا، جو ساری دنیا میں نشر ہو جائے گا۔میں اپنے پیغام میں ان کو سلام کہوں گا اور دعائیں دوں گا ، دنیا میں احمدی ہور ہے ہوں گے، میں ان کو وقت سے پہلے بتاؤں گا۔مگر انہوں نے جواب دیا کہ یہ مذہبی نوعیت کا پیغام ہے، ہم تو اس کو نشر نہیں کر سکتے۔اور وہ نشر بھی کرتے تو دس پندرہ منٹ کے غالبا دو، چار لاکھ مانگتے۔اور وہ بھی ایک دفعہ براڈ کاسٹ کرنے کے۔مگر بی بی سی کے ذریعے سے تین دفعہ آواز نشر ہوئی اور مفت ہوئی۔اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، جس سے ساری دنیا میں اسلام کی آواز پہنچ گئی۔اب جو یہاں ہوا، یعنی پچھلے سال، جو ہم پر گزری، اس کے بڑے روشن پہلو بھی ہیں۔ہم نے خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ہنستے کھلتے اور ان لوگوں کے لئے دعائیں کرتے ، ایک وقت گزرا۔اور اب بھی دعا ئیں کر رہیں ہیں اور پھر بھی کرتے رہیں گئے۔ایک دوست پاکستان سے چاپان گئے اور دو، تین سال وہاں رہے۔انہوں نے واپس آ کے مجھے خط میں لکھا کہ وہاں ہر نیوز بلیٹن میں، جو دن میں چار، پانچ دفعہ نکلتی ہے، احمدیت کا ذکر ہوتا تھا۔ہر ٹی وی بلیٹن میں احمدیت کا ذکر ہوتا تھا۔ہر اخبار میں احمدیت کا ذکر ہوتا تھا۔انہیں قد آدم پوسٹر لگانے کی عادت ہے، جو یہاں نہیں ہے، چنانچہ ہر پوسٹر میں بھی جماعت کا ذکر ہوتا تھا۔غرض آپ کو مجھ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب کریم اور آپ کے محبوب مہدی نے بلایا ہے۔یادرکھیں ، اللہ تعالیٰ کے فضل حاصل ہوتے رہیں گے۔اس وقت بھی دنیا میں ایک انقلاب بپا ہورہا ہے۔یہ ہمارے لئے کوئی فخر کا مقام نہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کا ہاتھ کچھ ظاہر کر رہا ہے۔اس کی انگلی انگلی صدی کی طرف اٹھتی ہوئی ہمیں نظر آ رہی ہے۔اور پھل تیار ہے، پکا ہوا ہے۔بے صبرے ہو کر، بے راہ ہو کر، عاجزانہ طریقوں کو چھوڑ کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جس باغ کی ٹہنیاں اس پھل سے لدی ہوئی ہیں، اس سے خود کو محروم نہ کر لینا۔بشاشت سے آگے بڑھتے ہوئے ، چودہ قدم تو ہیں۔انسانی زندگی میں تو شاید ایک سال ایک قدم بھی شمار نہ ہو، لیکن ایک سال ایک قدم سمجھتے ہوئے، چودہ قدم کے فاصلے پر پھلوں سے لدی ہوئی ٹہنیاں آپ کا انتظار کر رہی ہیں۔اس لئے احباب قربانیاں دیتے چلے جائیں اور جن کو اللہ تعالی زندگی دے اور ہم سب کو خدا تعالی اتنی زندگی دے کہ اس دنیا میں اس عظیم واقعہ کو ہم اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر سکیں کہ دنیا کا رخ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور توحید کی طرف ہو چکا ہے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 28 تا 30 مارچ 1975ء) 282