تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 275
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء جماعت احمدیہ کی بین الاقوامی حیثیت نمایاں ہو کر دنیا میں نظر آرہی ہے >> ارشادات فرمود و 30 مارچ 1975ء بر موقع مجلس شوری دوسرے، جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے، جماعت احمدیہ کی بین الاقوامی حیثیت نمایاں ہو کر دنیا میں نظر آ رہی ہے۔خصوصاً جو باہر کی جماعتیں ہیں، وہ بھی بڑی بڑی جماعتیں ہیں، مثلاً غانا کے متعلق میں بتا دیتا ہوں، جب میں 1970ء میں مغربی افریقہ کے دورے پر گیا تھا تو اس وقت وہاں کے احمدیوں کے اعداد و شمار کو سامنے رکھا گیا، جو کہ آٹھ سال پہلے 62 ء کی مردم شماری میں حکومت نے جاری کیسے تھے۔اس وقت حکومت نے اعلان کیا تھا کہ غانا میں بالغ احمدیوں کی تعداد 1,75,000 ہے۔اور اس وقت کل بالغ آبادی 21-22لاکھ تھی۔میں نے ان سے کہا یہ تو اس وقت کی بات تھی ، اب کیا تبدیلی پیدا ہو چکی ہے؟ کچھ تو احمدی بچے بالغ ہو گئے اور بہت ساروں کو تبلیغ ہوئی اور وہ احمدیت کے طفیل اسلام میں داخل ہو گئے تو وہاں کے مقامی دوستوں کے مشورے سے ہم اس نتیجہ پر پہنچے کہ غانا کے بالغ افراد کی آبادی 22-21 لاکھ سے 30لاکھ تک پہنچ گئی۔اور احمدیوں کی کل بالغ آبادی 75,000, 1 سے 3لاکھ تک پہنچ گئی۔اور میں نے اندازہ کیا کہ اس میں نابالغ بچوں کو شامل کیا جائے تو احمدی دس لاکھ بن جاتے ہیں۔ان علاقوں میں خدا تعالیٰ کا یہ فضل ہے کہ بچے بہت پیدا ہور ہے ہیں۔گویا بچوں سمیت صرف غانا میں ہی احمدیوں کی تعداد دس لاکھ ہے۔ابھی ایک ہفتہ ہوا ہے کہ مجھے ایک دوست کا خط آیا، بڑا پیارا خط ہے۔انہوں نے دعا کے لئے لکھا ہے کہ میرے لیے بھی ، میرے بچوں کے لئے بھی دعا کریں۔اور لکھا ہے کہ میرے بچوں کی تعداد 34 ہے۔لیکن ہم نے اپنے اعداد و شمار میں بچوں کی تعداد کا اندازہ اس 34 کی تعداد پر نہیں لگایا۔بلکہ اوسطاً 8-7 بچوں پر لگایا ہے۔اسی طرح نائیجیریا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ نائیجیریا میں جماعت بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔شمالی نائیجیریا، جو خالصتاً اسلامی علاقہ ہے۔یعنی ہزار میں سے 999 مسلمان ہوں گے۔ایک وقت میں وہاں کے لوگوں نے ہماری تبلیغ پر بڑی سختی سے دروازے بند کیے ہوئے تھے، اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیے کہ ایک صوبہ کے سب سے بڑے دینی رہنما ( جو دنیوی لحاظ سے بھی اثر ورسوخ کے مالک ہیں ) کا داماد ہمارے سکول کی ایک تقریب پر آیا۔اس نے کچھ ایسی باتیں کی ، جن سے ہمارے دوستوں نے سمجھا کہ یہ تو اندر سے احمدی ہے۔چنانچہ جب ان سے علیحدگی میں بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہاں میں تو بچپن 275