تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 271 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 271

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ 29 مارچ 1975ء اب وقت آگیا ہے کہ ساری دنیا میں اسلامی مساوات کا نمونہ قائم کیا جائے ارشادات فرموده 29 مارچ 1975ء بر موقع مجلس شوری جماعتوں میں پروجیکٹر کے ذریعہ تحریک جدید کے تحت ہونی والی جماعتی ترقیات کی فلم دکھانے کے حوالے سے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمه الله نے فرمایا:۔ساری جماعتوں میں دکھانے کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔سب کمیٹی شوری کی رپورٹ میں بھی محض فلسفیانہ انداز میں سفارشات پیش کر دی گئیں ہیں۔مثلاً یہ کہ دیا گیا کہ تحریک جدید والوں کو جماعت میں جانا چاہیے اور سلائیڈ ز دکھانی چاہیں۔آپ کہتے ہیں کہ دو دفعہ دکھائی جائیں۔دودفعہ دکھانے کا مطلب یہ ہے کہ 365 دنوں میں دو ہزار جگہوں پر دکھائی جائیں۔یہ آپ کا کام نہیں۔آپ کا جو کام تھا، وہ تو ٹھیک ہے۔مگر فنانس کمیٹی کا یہ کام تھا کہ جب انہوں نے یہ کہا تھا کہ ہر جماعت میں جائیں تو ساتھ یہ بھی کہتے کہ ہر جماعت میں دکھانے کے لئے اتنے نئے پروجیکٹر لینے پڑیں گے، اتنا شاف درکار ہوگا اور اس کے اخراجات کی بھی ساتھ سفارش کی جاتی ہے۔مگر عملاً کمیٹی نے ایسا نہیں کیا۔جو دوست اپنی رائے پیش کرتے ہیں، ان کا یہ کام نہیں کہ وہ خرچ وغیرہ کے متعلق بتائیں۔اس غرض کے لئے شوری کی ایک فنانس کمیٹی بنی ہوئی ہے۔لیکن شوری کی سب کمیٹی نے جو سفارشات کیں ہیں، وہ سب کی سب فلسفیانہ ہیں۔جہاں کام کرنے کے لئے خرچ کا مطالبہ ہے، اس کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ایک آدمی 365 دنوں میں بھی سلائیڈ نہیں دکھا سکتا۔کیونکہ اس کی ذمہ یہاں اور کام بھی ہیں۔اس لیے میرا خیال ہے کہ کم از کم 20 پروجیکٹر مزید درکار ہوں گے۔20 پروجیکٹر کے لئے اتنی ٹیم چاہیے۔20 پروجیکٹر کے لئے سلائیڈ کے 20 سیٹ درکار ہیں۔اس دفعہ دورے پر میں نے ایک دوست کو اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا۔ان کے پاس کیمرہ تھا۔میں نے انہیں کہا کہ تم سلائیڈ لینے کا کام کرو۔ان کے کیمرہ میں کوئی نقص واقع ہو گیا، جس کی وجہ سے 80 فیصد سلائیڈ ز خراب ہو گئیں۔باقی 20 فیصد میں سے منتخب کر کے کچھ تحریک جدید والوں کو دیں۔کچھ وہ خود بڑی محنت سے مہیا کرتے ہیں۔پس اگر شورٹی میں یہ بات پیش ہو کہ سال میں دو ہزار جگہوں میں سلائیڈ دکھائی جائیں تو اس کے لئے جتنے پروجیکٹرز کی ضرورت ہے اور جتنی ضرورت سلائیڈ ز دکھانے والی ٹیموں کی ہے، وہ سب مہیا ہوں۔271