تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 269 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 269

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرمودہ 28 مارچ 1975ء خود کو دنیا کے لئے ایک ایسا نمونہ بنا ئیں ، جس نمونے کی دنیا کو پیاس ہے وو خطاب فرمود : 8 2 مارچ 1975ء بر موقع مجلس شوری پچھلے سال میں نے سوچا اور بہت سوچا کہ جماعت احمد یہ میں اس قسم کی کوئی کمزوری تو نہیں، جو حضرت موسیٰ علیہ اسلام کی امت نے دکھائی تھی۔کہ ہمیں جو بشارتیں دی گئی ہیں ، ہماری غفلتوں کے نتیجہ میں ان کے پورا ہونے کا وقت پیچھے پڑ جائے۔چنانچہ بڑی سوچ و بچار کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ نہیں۔جماعت نے بحیثیت مجموعی ایسے عظیم کردار کا مظاہرہ کیا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے بھی حیران ہوں گئے۔انہوں نے تو آدم کی کمزوری پر نگاہ کی تھی اور یہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فدائیوں نے ہر قسم کی قربانی دی۔لیکن جو ان کا مشن تھا اور مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی جو غرض تھی اور قیام جماعت احمدیہ کا جو مقصد ہے، اس کے اندر اپنے کسی فعل کے لحاظ سے بحیثیت جماعت ایک ذرہ بھی فرق نہیں آنے دیا۔(افراد ہوتے ہیں، وہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی منافق پائے جاتے تھے۔میں ان کی بات نہیں کر رہا۔میں جماعت کی بات کر رہا ہوں۔اسی طرح ہنستے کھیلتے مسکراتے چہروں کے ساتھ اور نہایت بشاشت کے ساتھ آگے بڑھتے چلے گئے۔اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو انہوں نے اس طرح دیکھا، جس طرح کے صحابہ نبی اکرم نے اس زمانہ میں دیکھا تھا۔بشارتیں ہوئیں ، رویا دیکھے، خواب دیکھے اور عملاً کامیابی کے نمونے دیکھے۔آج کے خطبہ جمعہ میں بھی میں نے بتایا تھا۔میں نے دفتر سے کہا تھا کہ بیرونی جماعتوں کی رپورٹیں الفضل میں دیا کرو تا کہ جماعت کے اندر شکر کے جذبات پیدا ہوں۔جو غیر ملکی خطوط آتے ہیں، ان میں ایک دن کی رپورٹ یہ تھی کہ فلاں جگہ 40 بیعتیں ہوئیں، فلان جگہ اتنی بیعتیں ہوئیں۔ایک جگہ 350 بیعتیں ہوئیں۔فلاں جگہ فلاں شخص نے جماعت کے متعلق میں یہ کہا۔ہسپتالوں اور سکولوں کے لئے نئے wings بن رہے ہیں، نئے سامان خریدے جارہے ہیں، زیادہ سے زیادہ مریضوں کا علاج ہورہا ہے۔اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے شفاء کا جو معجزہ اسلام کو غالب کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کو عطا ہوا ہے، اس کا اظہار ہورہا ہے۔ڈاکٹر بحیثیت انسان ایک حد تک تشخیص اور ایک حد تک نسخہ لکھ سکتا ہے اور دوائی دے سکتا ہے۔لیکن دنیا کا کوئی عقل مند اور ذی ہوش ڈاکٹر ایسا نہیں، جو یہ کہے کہ ضرور شفاء ہو 269