تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 9
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 09 نومبر 1973ء کیونکہ ایک فرض انفرادی ہوتا ہے اور ایک عہدہ کے لحاظ سے فرض ہوتا ہے۔ہر احمدی پر بہت سی ذمہ داریاں ہیں۔لیکن احمدی عہدیداروں پر اپنی ذمہ داریاں ہیں۔عہدے کے لحاظ سے وہ ہرفرد جماعت کی ذمہ داریوں سے مختلف ہیں۔وہ بھی ایک ذمہ داری ہے اور جو امام اور خلیفہ وقت ہوگا۔اس کی سب سے بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اس شخص کا خلیفہ اور نائب ہے،جس کی زبان سے یہ کہلایا گیا ہے۔أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ وہ اوّل ہونے کے لحاظ سے قربانیاں دینے میں بھی اول ہے۔اور مجھ سے پہلوں نے بھی قربانیاں دیں اور ہم بھی ہر وقت تیار ہیں۔جس قسم کی قربانی کی بھی ضرورت ہوگی، اس میں اول نمبر تمہارا امام ہوگا۔ہم سائق نہیں، قائد ہیں۔آگے جا کر آپ لوگوں کو پیچھے دوڑانے والے ہیں کہ آؤ خدا کی راہ میں یہ قربانیاں دیں۔اور جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بشاشت کے ساتھ قربانیاں دیتی ہے۔جس قسم کی بھی قربانیاں اللہ تعالیٰ ہمارے ملک میں یا دوسرے ملکوں میں لینا چاہتا ہے تو جماعت خدا کے فضل سے تربیت یافتہ ہے اور ایثار پیشہ ہے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں خلیفہ وقت اور امام وقت کی قیادت میں ہر قربانی دینے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہے۔اور عملاً اس کے نمونے وہ پیش کر رہی ہے۔جو مطالبہ کیا جاتا ہے، اسے پورا کر رہی ہے۔تحریک جدید کی مہم کے لئے بھی غیر ممالک زرمبادلہ جمع کریں گے۔ہم یہاں سے روپیہ نہیں دے سکتے۔کتابیں بھجوا سکتے ہیں، مبلغ بھجوا سکتے ہیں، مبلغوں کے قیام پر خرچ کر سکتے ہیں لیکن زرمبادلہ کی شکل میں ہم باہر رقم نہیں بھجوا سکتے۔اس وقت میں موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیرون پاکستان کی احمدی جماعتوں کو بھی اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے کم از کم دوشن ایسے ہیں، جہاں کی مسجد میں مرمت طلب ہیں۔اور ان پر میرے اندازے کے مطابق دس ہزار پاؤنڈ کے قریب رقم (جو زیادہ نہیں ہے۔) خرچ آئے گی۔اس کا انہیں انتظام کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ ہمیں دونئی جگہ مساجد کی تعمیر اور مشن ہاؤسز (Mission Houses) کی تعمیر کرنا ہوگی۔اور اس کے لئے بھی ہمیں ممکن ہے، ہیں ہزار یا شاید میں ہزار پاؤنڈ خرچ کرنا پڑیں گے۔پس بیرون پاکستان کی احمدی جماعتوں کو ابھی سے اس ذمہ داری کو ساتھ اٹھانے کے لئے تیاری شروع کر دینی چاہیے۔جہاں ہماری ضرورتیں اب سامنے آرہی ہیں، ان میں سے ایک ناروے ہے اور ایک سویڈن ہے۔پھر اس کے بعد ان قریب قریب چار ممالک میں سے فن لینڈ رہ جائے گا، جہاں اس لئے ضرورت ہے کہ وہ اشتراکیت کے علاقوں کی سرحدوں پر ہے۔اور وہاں مشن کا کھولا جانا بہت ضروری ہے۔اور ممکن 9