تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 235
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 21 نومبر 1975ء صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا منصوبہ ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 21 نومبر 1975ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔دوستوں کو یاد ہوگا کہ 1973ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے صد سالہ احمد یہ جو بلی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔اصل منصوبہ تو بعض بنیادی کاموں کی تکمیل ہے۔تا کہ جب ہم غلبہ اسلام کی صدی میں داخل ہوں تو ہماری راہ میں اپنی غفلتوں کی کوئی روک نہ ہو۔لیکن ان بنیادی کاموں کی تکمیل کے لئے رقم کی بھی ضرورت ہے۔اس رقم کی ضرورت صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ ساری دنیا میں جہاں جہاں بھی احمدی بستے ہیں، ان ممالک میں ان رقوم کی ضرورت ہے۔کیونکہ اس منصوبہ کی تکمیل صرف ایک ملک سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ ساری دنیا سے تعلق رکھتی ہے۔اس لئے کہ یہ منصوبہ ہے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا۔اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق اور اس کے فضل اور اس کی رحمت کے ساتھ اس منصوبہ کے اعلان اور اشاعت پر قریباً ایک سال گزر گیا۔پہلے خیال تھا کہ اس منصوبہ سے تعلق رکھنے والا جو مالی مطالبہ ہے، اسے سولہ سال پر تقسیم کیا جائے۔لیکن بعد میں جو حالات پیدا ہوئے ، اس کے نتیجہ میں ہمیں اسے پندرہ سال پر تقسیم کرنا پڑا۔اس وقت میں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ ہونہار اور مخلص احمدی نوجوان ، جو اس وقت تو روزی نہیں کمار ہے لیکن اللہ تعالیٰ ان کی عمروں میں برکت ڈالے اور جو ہنر وہ سیکھ رہے ہیں ، خدا کے فضل سے اس میں وہ ترقی کریں۔) وہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے آئندہ کی آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی وعدے لکھوا سکتے ہیں۔اور اس گروہ میں سے بہتوں نے اپنے وعدے لکھوا دیئے تھے۔لندن میں انہوں نے مجھے بتایا کہ ہمارا جو ایک سال کا حصہ بنتا ہے، یعنی قریباً چالیس ہزار پاؤنڈ ، اس میں سے تین ہزار پاؤنڈ اس ننھے مخلص احمدی گروہ کا ہے، جنہوں نے ابھی کمانا شروع نہیں کیا۔میں نے کہا ٹھیک ہے، اس رقم کو ابھی اس سال میں شامل نہ کرو۔وہ تو اگر آپ جمع نہ کر سکیں تو آپ کے اوپر کوئی حرف نہیں آئے گا۔میں قوی امید رکھتا ہوں اور ہر وقت دعائیں کرتا رہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس نسل کی امیدوں سے زیادہ انہیں دنیا کے اموال بھی دے۔تا کہ جس جذبہ کے ساتھ انہوں نے خدا کی راہ میں مالی قربانیاں پیش کی ہیں، (نہ) 235