تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 232
خطبہ جمعہ فرمودہ 07 نومبر 1975ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم تحریک جدید کا طریق یہ ہے کہ نئے سال کا اعلان تو نومبر کے شروع میں ہو جاتا ہے لیکن پچھلے سال کی ادائیگی 30 اپریل تک ہو سکتی ہے۔اور بیچ میں overlapping (اوور لپنگ ہے۔مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ 30 اپریل تک جماعت اپنے وعدوں کو پورا کر دے گی۔باقی دفتر والوں نے مجھے ایک اور مشورہ دیا تھا، وہ میں قبول نہیں کرتا۔اس سال کے جو وعدے ہیں، ان سے زائد وعدے اور جو اس سال کی وصولی ہوگی، اس سے زیادہ وصولی ہونی چاہیے۔اللہ تعالیٰ جماعت کو تو فیق عطا کرے۔خدا تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں کا شکر بجالانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم اگر اس سے بڑھ کر نہیں تو اسی اخلاص سے قربانی دیں۔اول تو اس سے بڑھ کے اخلاص اور اس کی محبت زیادہ اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہوئے اور اس مہم اور اس جہاد کی اہمیت کا احساس رکھتے ہوئے مالی قربانی دیں۔اور اس وقت مالی قربانی کے ساتھ ساتھ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اگلی نسل کو بھی سنبھا لیں۔کیونکہ یہ کام نسلاً بعد نسل ہوتا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا اور میں بتا چکا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہر قول قرآن کریم کی تفسیر ہے یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات میں سے کسی ارشاد کی تشریح ہے۔آپ نے استدلال کیا ہے کہ ابھی تین سو سال پورے نہیں ہوں گے کہ مہدی معہود کے ذمے جو فرض عائد کیا گیا ہے، نوع انسانی کو خدائے واحد و یگانہ کے جھنڈے تلے جمع کر دینے کا اور ہر دل میں (الا ماشاء الله ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا کر دینے کا، یہ فرض انشاء اللہ پورا ہو چکا ہوگا۔آپ نے جس رنگ میں یہ باتیں بیان کی ہیں، اس سے میں نے یہ نتیجہ نکالا ہے، جس کا میں کئی بار اعلان کر چکا ہوں کہ میرے نزدیک ہمارے اس جہاد کی پہلی صدی، تیاری کی صدی ہے۔اور اگلی صدی انشاء اللہ تعالیٰ غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اس لیے ہمیں رحم آتا ہے ان لوگوں پر ، جو ہمارے احساسات کو نہیں سمجھتے۔ہمیں اپنے لئے خدا کی قسم کچھ نہیں چاہیے۔ہمیں جو کچھ چاہیے، وہ خدائے واحد و یگانہ اور اس کے محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چاہیے۔اس کی تیاری کی صدی میں جو باقی پندرہ سال رہ گئے ہیں، میں پہلے بھی بتا چکا ہوں اور اب بھی بتا دیتا ہوں کہ یہ بڑے سخت سال ہیں۔کیونکہ اگر جیسا کہ میں سمجھتا ہوں ، دوسری صدی غلبہ اسلام کی ہے تو اس صدی کے تیاری کے جو آخری پندرہ سال ہیں، ان میں وہ سب طاقتیں، جو اسلام کو غالب آتا دیکھنا نہیں چاہتیں، وہ انتہائی زور لگائیں گی کہ ہم تیاری نہ کر سکیں۔اور غلبہ اسلام کی صدی، غلبہ اسلام کی صدی نہ بن سکے۔ہوگا تو وہی، جوخدا چاہے گا۔لیکن ہماری 232