تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 225 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 225

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 07 نومبر 1975ء ہے۔پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلاتے تھے ، اموال کے خرچ کرنے کی طرف بلاتے تھے، اوقات کے خرچ کرنے کے لئے، بلاتے تھے، جانوں کو دے دینے کے لئے مٹھی بھر صحابہ تھے ، جو غیر تربیت یافتہ تھے۔ان ذمہ داریوں کے ادا کرنے کی ان کو پوری مشقیں نہیں تھیں۔ان کی پہلی زندگی کچھ اس رنگ کی تھی کہ ان کو زیادہ تلوار چلانے کی بھی عادت نہیں تھی۔لیکن اسے کون دیکھتا تھا کہ مجھے تلوار چلانی آتی ہے یا نہیں؟ وہ تو یہ دیکھتے تھے کہ خدا کی راہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز جب بلائے تو اس آواز پر لبیک کہنا ہماری زندگی کا بہترین ثمرہ اور بہترین انعام ہے۔لیکن ہماری زندگیوں میں آج کے زمانہ میں تو تلوار کی جنگ کے لئے نہیں بلایا جاتا۔اس زمانہ کے حالات ایسے ہیں کہ دشمن نے جو صدیوں یہ اعتراض کیا کہ اسلام نعوذ باللہ تلوار کے زور سے پھیلا تھا۔اگر چہ یہ جہالت کا الزام تھا، یہ حماقت کا الزام تھا، یہ شرارت کا الزام تھا، یہ شیطنت کا الزام تھا مگر تا ہم یہ ایک الزام تھا۔دنیا میں اس الزام اور اس اعتراض کو اتنا دہرایا گیا کہ مثلاً عیسائی دنیا عیسائیت کو چھوڑ بیٹھی۔لیکن اسلام کے خلاف جو یہ اعتراض کیا جاتا تھا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے، یہ اعتراض ان کے دماغوں سے نہیں نکلا۔میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ 1967ء میں زیورچ (سوئٹر لینڈ میں T۔V کا ایک گروپ میرے انٹرویو کے لئے آیا۔انہوں نے ایک سوال یہ کیا کہ آپ ہمارے ملک میں اسلام کو کیسے پھیلائیں گے؟ یہ سیدھا سادھا سوال بڑے ادب سے پوچھا گیا تھا۔لیکن دراصل ان کے دماغ کی جو کیفیت تھی ، وہ ی تھی کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلتا ہے اور تلوار ہم نے تمہارے ہاتھوں سے چھین لی ہے، اب تم اسلام کو کیسے پھیلا ؤ گے؟ میں نے سوچا کہ عیسائی پادریوں نے ان کے دلوں میں عیسائیت قائم رکھنے کی جو کوشش کی، وہ اس میں تو نا کام ہو گئے ہیں۔لیکن یہ اعتراض ابھی تک ان کے دلوں میں راسخ ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے۔میں نے جو حقیقت تھی ، وہ بغیر کسی تکلف کے اسی وقت ظاہر کر دی۔میں نے کہا کہ ہم پیار اور محبت سے تمہارے دل جیتیں گے اور اسلام کو پھیلائیں گے۔ان کا رد عمل اس طرح تھا کہ جس طرح کسی کو پکڑ کے ایک جھٹکا دیا جائے کہ یہ کیا جواب ہمیں مل گیا ہے۔اور اس کا اتنا اثر ہوا کہ انہوں نے کہا، یہ تو ہم ضرور T۔V پر لانا چاہتے ہیں۔میں نے کہا کہ میری بھی یہ خواہش ہے کہ ضرور ۷۔آپر لاؤ کہ اسلام دلوں کو جیت کر تمہارے ملکوں میں پھیلے گا۔اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے یہ تدبیر کی ہے کہ نوع انسانی کو بحیثیت نوع انسانی اسلام میں داخل کرے۔الَّا مَا شَاءَ اللہ کچھ لوگ چوہڑے چماروں کی طرح غیر مسلموں میں سے باقی بچ جائیں ، جو اسلام نہ لائیں تو اور بات ہے۔لیکن نوع انسانی اسلام کو پیار و محبت کے نتیجہ میں قبول کرے گی اور توحید 225