تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 213 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 213

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خوش ہوا اور خوشی سے اچھلو خلاصہ خطبہ عید الفطر فرموده 07 اکتوبر 1975ء خطبہ عید الفطر فرمودہ 107اکتوبر 1975ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد پہلے تو حضور نے روئے زمین پر بسنے والے احمدی احباب کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا:۔مبارک ہو۔انگلستان میں بسنے والے اور دنیا کے مختلف حصوں اور علاقوں میں رہنے والے احمدیوں کو عید پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے ہم پر، ہم دنیا کے جس حصہ میں بھی ہوں، اپنے ہی گھر میں عید کرتے ہیں۔کسی حصہ دنیا میں بھی ہمیں غیریت کا احساس نہیں ہوتا۔اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر ملک اور ہر علاقہ میں جماعت ہائے احمد یہ قائم کر کے ہمارے لئے ہر جگہ ہی عید کے سامان کر دیئے ہیں۔حضور نے ان عید کے سامانوں کی وضاحت کرتے ہوئے ، جو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے لئے کئے ہیں، فرمایا:۔بلاشبہ یہ غلبہ اسلام کا وہی زمانہ ہے، جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ السلام نے فرمایا ہے۔خوش ہو اور خوشی سے اچھلو اسی لئے ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ہمارے لئے ہر روز ہی خوشیوں کے سامان کرتا چلا آ رہا ہے۔خدا کی شان ہے کہ بے شمار مخالفتوں کے باوجود ہر روز جب اسلام پر سورج طلوع ہوتا ہے، وہ اسلام کو ادیان باطلہ کے مقابلہ میں پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم پاتا ہے۔شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے کی جانب ایک ایسی حرکت وجود میں آچکی ہے، جس میں کمی یا سستی واقع نہیں ہوتی۔بلکہ وہ حرکت خدا تعالیٰ کے فضل سے تیز سے تیز تر ہوتی چلی جارہی ہے۔اور اس کے نتیجہ میں ہمارے لئے مسلسل خوشیوں کے سامان ہوتے چلے آرہے ہیں۔213