تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 208 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 208

خلاصہ خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1975ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ”میری ایک خواہش ہے اور اس خواہش کے پورا ہونے کا انحصار بڑی حد تک آپ لوگوں کی ہمت اور کوشش اور خاص طور پر ہمارے بھائی نوراحمد صاحب بولستاد کی ہمت و کوشش پر ہے۔امید ہے کہ گوشن برگ کی مسجد ، جس کا حال ہی میں ، میں نے سنگ بنیا درکھا ہے، اگلے سال تک مکمل ہو جائے گی۔اور میں چاہتا ہوں کہ اس مسجد کے مکمل ہونے پر میں اس کے افتتاح کے لئے بھی آؤں۔سومیری خواہش یہ ہے کہ آئندہ سال جب میں آؤں تو اوسلو میں مسجد کے لئے زمین کی تلاش کا کام مکمل ہو چکا ہو اور ابتدائی مراحل بھی طے ہو چکے ہوں۔سیکنڈے نیویا کی جماعت ہائے احمد یہ ابھی اتنی امیر نہیں ہیں کہ خود اپنے خرچ پر مسجد تعمیر کر سکیں۔اخراجات کے لئے زیادہ تر رقم انگلستان اور امریکہ کہ جماعتوں کہ طرف سے آئے گی۔سویڈن کی مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد 1978ء کے شروع میں بفضل اللہ تعالیٰ اس قابل ہوں گے کہ ناروے میں مسجد کی تعمیر کا کام شروع کر دیں۔سو اس لحاظ سے دو سال آپ کے پاس ہیں، جن میں آپ نے مسجد کے لئے زمین تلاش کر کے نقشوں وغیرہ کے کام کو مکمل کرنا ہے۔آپ کو پوری کوشش کرنی چاہیے کہ اگلے سال تک آپ زمین خرید لیں اور اس سے اگلے سال تعمیر شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لیں۔( مطبوعه روزنامه الفضل 24 اکتوبر 1975ء) 208