تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 5
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرموده 09 نومبر 1973ء جہاں کی سکیم کے ماتحت کنسولی ڈیشن (Consolidation) یعنی ان پہلی صفوں کو استحکام بخش رہی ہیں ، جن علاقوں میں انہوں نے احمدیت قائم کی۔احمدیت کے اثر ورسوخ کو مستحکم اور زیادہ کرنے کے لئے اور پھر ان مبلغین کو اس معنی میں امداد کرنے کے لئے کہ لوگ زیادہ توجہ کریں اور صحیح اسلام کو سیکھنے کی کوشش کریں۔اس کے لئے ہم کثرت کے ساتھ اب استاد اور ڈاکٹر بھیج رہے ہیں اور وہاں سکول کھولے گئے ہیں۔ایک نیا سکول کھلا ہے۔پرسوں مجھے ایک خط آیا ہے کہ پرانے سکولوں سے سرٹیفکیٹ لے کر ہماری طرف آ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔بہر حال اس وقت جہاں تک غلبۂ اسلام کی مہم کا سوال تھا، شکل تو بدل گئی ہے لیکن یہ حقیقت کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی کہ پہلی صف جو دنیا پر اسلام کے غلبہ کے لئے روحانی ہتھیار لے کر روحانی اسلحہ کے ساتھ جو آگے بڑھے اور انہوں نے یلغار کی ، وہ تحریک جدید اور بعض لحاظ سے اس کی صف اوّل ہے۔یہ کام بڑا اہم تھا اور شاندار نتائج کا حامل بنا۔اور اپنے ان بھائیوں کے لئے جو اس میں شامل ہوئے اور جنہوں نے ہر قسم کی تکالیف برداشت کر کے ملک ملک میں جا کر خدا کے نام کو بلند کیا اور اس کی تو حید کو قائم کیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیار دلوں میں بٹھایا، یہ صف اوّل، تحریک جدید کی صف ہے۔تحریک جدید کے قیام سے پہلے اس طرح کی کوئی مہم نہیں تھی۔اور تحریک جدید کے قیام کے بعد اور بہت سی صفیں پیدا ہو گئیں اور آئندہ بھی ہوں گی۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا، نصرت جہاں سیکیم، جس کا کام ابھی تک مستحکم کرنا تھا، یعنی تحریک جدید کی صف اول نے جن علاقوں کو خدا کے نام پر اسلام کے لئے فتح کیا تھا، ان علاقوں میں اسلامی تعلیم کی مد د معاون ہونے کے لئے ایک سکیم چلائی گئی ہے اور اس کی اپنی برکتیں ہیں اور اس کے اپنے نتائج ہیں۔اس کے بعد دوسری صفیں آئیں گی اور ان صفوں میں سے نکل کر آگے گذر جائیں گی۔جیسا کہ دنیا کا طریق ہے۔جیسا کہ قانون قدرت ہے کہ ہر ابر کے بعد ایک دوسری بہر آتی ہے، جو اس پانی کو آگے لے کر جا رہی ہوتی ہے۔جس طرح مادی پانی کو سمندر کی لہریں یکے بعد دیگرے اس کے مد کے وقت آگے ہی آگے پہنچاتی ہیں، اسی طرح اس روحانی پانی کی پہلی لہر، جس نے ظلمات کے کناروں پر یلغار کی اور آگے بڑھی، وہ تحریک جدید ہے، وہ صف اول ہے، وہ پوانیئر (Poinear) یعنی ہر اول دستے ہیں، وہ ہم میں سے پہلے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بہترین اور احسن جزا دے، جنہوں نے غلبہ اسلام کی ایسی مہم میں پہل کی اور دنیا میں نکلے اور علاقوں کو خدا اور اس کے رسول کے لئے فتح کیا۔5