تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 189 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 189

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 جنوری 1975ء وقت ان کے پاس رہے اور ہر وقت وہ پڑھتے رہیں اور ہم دیکھتے رہیں کہ وہ پڑھتے ہیں تو اللہ تعالٰی نے اگر توفیق دی تو اس کی میں کوشش کروں گا۔لیکن وہ تو ایک چھوٹی سی بنیاد ہو گی لیکن اس سے آگے ہمیں جانا چاہیے۔ابھی ہمیں دس پندرہ کتابیں لکھنی پڑیں گی۔لیکن وہ بہت زیادہ بڑی بھی نہیں ہونی چاہئیں اور بہت زیادہ چھوٹی بھی نہیں ہونی چاہئیں۔مختصراً، اختصار کے ساتھ اور وضاحت کے ساتھ ان کو تیار کرنا چاہیے۔اس کے لئے بڑی محنت کی ضرورت پڑے گی، بہت کچھ دیکھنا پڑے گا۔لیکن یہ جو اس سال کا منصوبہ ہے، یہ صرف ہمارے عقائد سے تعلق رکھتا ہے، یعنی اس میں مناظرانہ رنگ نہیں کہ اس کے مقابلہ میں فلاں کا عقیدہ کیا ہے، اس سے ہمیں کوئی غرض نہیں۔ہمیں خدا تعالیٰ نے ایک صداقت تک پہنچا دیا ، ہم چاہتے ہیں کہ وہ صداقت ہماری نظروں سے غائب نہ ہو جائے اور ہماری زندگیوں سے دور نہ چلی جائے، کہیں ہم ناکام نہ ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کی ناکامیوں سے محفوظ رکھے۔اس کے لئے ناظر اصلاح و ارشاد اور وکیل التبشیر پرمشتمل دو آدمیوں کی میں کمیٹی اس وقت بنا دیتا ہوں اور باقی وہ مجھ سے مشورہ کر لیں اور اس کام کو فوری طور پر وہ شروع کر دیں۔فوری طور سے میری مراد ہے، کل سے شروع کردیں۔اور یہ کوشش ہونی چاہیے کہ دو، تین مہینے کے اندر کوئی چیز آ جائے۔پھر اس سال کے کہ اندر ہم اپنے اس مقصد کو حاصل کر لیں اور اس کے بعد اسی سال کچھ ہم کریں گے۔لیکن اس کے تراجم کے متعلق اس وقت میرے ذہن میں کوئی منصوبہ نہیں۔اللہ تعالیٰ خود مجھ عطا کر دے گا، اپنے موقع پر۔لیکن بہر حال ہم نے ساری دنیا کی زبانوں میں پھر ان عقائد کی اشاعت کرنی ہے اور یہ بھی ہم نے انتخاب کرنا ہے کہ شروع میں غیر زبانوں کے لئے ہمیں بہر حال مختصر، جو تین، چار سو صفحہ کی اس سائز کی ، جس کا مطلب ہے، سو، دو سو صفحہ کی کوئی کتاب ہو، جس کے ہم ترجمے کرتے چلے جائیں۔پھر تفاصیل باہر والوں کے لئے ہم بعد میں دے سکتے ہیں۔بہر حال یہ اس کے ساتھ ہی ہے ایک دوسرا پہلو ہے۔صرف اردو میں تو نہیں۔ساری دنیا میں اگر احمدی پھیل چکے ہیں تو ساری دنیا کی ضرورت پیدا ہو چکی ہے۔یہ نہیں کہ ہم کوئی خواب دیکھ رہے ہیں، اس وقت آج یہ ایک حقیقت ہے۔دنیا میں انسان کی زندگی کی حقیقت ہے کہ ساری دنیا کی زبانوں میں مہدی علیہ السلام نے جس رنگ میں اسلام کی روشنی دنیا میں پھیلانی چاہی ، ان زبانوں میں لٹریچر تیار ہونا چاہیے۔بہر حال اس طرف بھی ہم نے توجہ دینی ہے۔لیکن اس سال ہم نے یہ اپنے لئے اردو میں ضرور کر دینا ہے، انشاء اللہ، اللہ کی توفیق سے۔اور پھر تراجم کی طرف ہم نے متوجہ ہونا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی بھی توفیق دے رجئر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ ) 189