تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 188
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 10 جنوری 1975ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اگر کہیں بچوں کی استعداد سے زیادہ علم ہوتو بچوں کو سمجھانے کے لئے بچوں والی زبان میں ان کو لا کر۔اس قسم کی کتا ہیں ہمیں لکھنی پڑیں گی۔اور اس سال میں، جس میں ہم داخل ہو گئے، اس سال میں ہم صد سالہ جو بلی کے لحاظ سے عنقریب داخل ہونے والے ہیں، ہمیں دو باتیں کرنی پڑیں گی۔اس سال کا ہمارا پروگرام یہ ہے:۔ایک ، کتابیں تیار کرنا اور شائع کر دینا۔اور دوسرے، ہر احمدی کے ہاتھ میں مختصر اصول سے متعلق ایک مختصر، چھوٹی کتاب دے دینا ہے، جسے وہ ہر وقت اپنے ساتھ رکھے اور پڑھے اور آپس میں تبادلہ خیال کرے اور ایک دوسرے کو سمجھائے۔اگلے سال جلسہ کے موقع پر انشاء اللہ تعالیٰ ہر آدمی اپنے بنیادی عقائد سے پوری طرح واقف " ہو۔تا کہ وہ ان عقائد کی روشنی میں دوسروں سے تبادلہ خیال کر سکے۔۔۔۔۔بہر حال اس سال کا پروگرام ہے، یعنی ہمارا صد سالہ جوبلی کا جو منصوبہ ہے، جس کا اب پہلا سال گزر چکا ہے اور اب پندرہ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ چودہ سال باقی رہ گئے ہیں، کیونکہ پچھلا ایک سال تو ہم نے گزار دیا ہے۔اور پہلا سال تھا مالی میدان میں وعدوں کا اور حصے کے پورا کرنے کا۔اس میں کام ہوا اور وہ مکمل ہو گیا۔اس کام میں جماعت میں ایک حرکت پیدا ہوگئی اور دوستوں نے وعدے کرنے میں کمال کر دیا۔میں نے بتایا، ہمارے لئے حمد کے سامان پیدا کئے اور حیرانی کے سامان پیدا کئے۔خدا تعالیٰ نے اتنی طاقت دی کہ حیرانی کے نتیجہ میں ہی حمد جو ہے، وہ جوش مارتی ہے اور بعض کے لئے پریشانی تھی کہ یہ کیا ہو گیا۔اتنی طاقتور ہوگئی جماعت۔ہمارا دوسرا سال اب مارچ سے شروع ہو گا۔اور اس کے بعد چودہ سال باقی رہ جائیں گے۔تو ان پندرہ سال میں سے پہلا سال مالی میدان میں تیاری کرنے کا تھا۔دوسر اسال علمی میدان میں تیاری کا ہے کہ جو ہدایت اور جونو ر اور جو روشنی اللہ تعالیٰ نے اسلام میں ہمارے لئے رکھی، جسے ہم نے مہدی علیہ السلام کے ذریعہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل حاصل کیا ہے، وہ روشنی کہیں ہماری آنکھوں سے اوجھل نہ ہو جائے۔اس لئے تم پکے ہو جاؤ۔خود بھی اور پکے کرو اپنی نسلوں کو بھی اور ان کو بھی جو ہمارے اندر شامل ہورہے ہیں۔اس کے لئے فوری کام شروع ہونا چاہیے۔کچھ میری بھی خواہشات ہیں اور ارادے ہیں، ان کے لئے میں بھی دعا کر رہا ہوں، آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے کہ کچھ میں بھی لکھوں جماعت کے لئے بنیادی طور پر۔بڑی دیر سے میرا ارادہ تھا۔کچھ کام کیا ہے لیکن دوسرے کاموں کی وجہ سے اس طرف زیادہ توجہ نہیں دی جاسکی۔میرا خیال تھا کہ نوجوانوں کے لئے مختصر آیہ عقائد جو ہیں، اس کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات اکٹھے کر کے جہاں کہیں اپنی طرف سے اس کی وضاحت کرنی ہو، وہ کر کے ایک چھوٹی سی کتاب، جو ہر 188