تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 181
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء لوگوں سے، جن کے گھروں میں پردہ نہیں ہے اور جوروایات سلسلہ کے خلاف چل رہے ہیں۔اور بالکل اس طرح ایک جان ہو جائیں، جس طرح کہ دنیا میں، اس مادی دنیا میں سب سے زیادہ شدت سے ایک جان ہونے والا ہیرا ہے۔لوہا بھی اگر اس کو کاٹنے کی کوشش کرے تو وہ خود کٹ جاتا ہے۔لیکن ہیرے کو نہیں کاٹ سکتا۔اس قدر اس کے ذرات مضبوطی کے ساتھ اور ایک جان ہو کر اور اگر ہم اس کی زبان استعمال کریں، اگر چہ اس میں جان نہیں ہے۔) محبت اور پیار کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں۔لیکن تمہاری قیمت تو ہیرے سے زیادہ ہے۔کیا جو منہ تمہیں اس مادی دنیا میں ہیرا دکھاتا ہے، تم اپنے خدا کو ہ نمونہ نہیں دکھاؤ گے۔پس دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اور اللہ تعالیٰ دنیا کی ہدایت کے سامان پیدا کرے۔اور اللہ تعالیٰ تیاری کے ان پندرہ سالوں میں جو اس کی نگاہ میں صحیح تیاری ہونی چاہیے، اس کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔جو ہماری بھول ہے، وہ بھول نہ رہے۔اللہ تعالیٰ ہماری ہدایت کے سامان پیدا کرے۔ہماری ہدایت کے جو سامان ہیں، ہمارے عمل ان کے پورا کرنے میں کو تاہی نہ کریں۔پس ہم پوری کوشش کے ساتھ ، تدبیر کو اپنے کمال تک پہنچا کر اور عاجزانہ دعاؤں کو بھی اپنی انتہا تک پہنچا کر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے انفرادی اور اجتماعی ہر دو لحاظ سے وارث بنیں۔اور خدا کا بول بالا ہو اور اسلام دنیا میں غالب آئے۔اب آئیں دعا کر لیں۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 29 تا 31 مارچ 1974ء) 181