تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 180 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 180

خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اگر آپ واقعہ میں مہدی معہود کے غلام ہیں۔اگر آپ واقعہ میں مہدی معہود کے ساتھ خود کو منسلک کر کے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ادنی چاکر بنا چاہتے ہیں تو آ گئیں آپ کو ڈرائیں گی یا آگ آپ سے ڈرے گی ، کیا ہوگا؟ آگ ڈرے گی! آپ کو آگ نہیں ڈرا سکتی۔آپ کو مخالفتیں نہیں ڈرا سکتیں۔قرآن کریم نے آپ کو کہا کہ ان مخالفتوں سے مت ڈرنا۔فَلَا تَخْشَوهُمْ وَاخْشَوْنِي صرف مجھ سے خوف کرو اور میری خشیت پیدا ہو۔جس دل میں خشیت اللہ پیدا ہو جاتی ہے، وہ وہی دل ہے، جس نے خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کی معرفت حاصل کی ہو اور جس دل میں خدا تعالیٰ کے عرفان کا احساس بیدار ہو جاتا ہے اور شدت اختیار کر جاتا ہے۔تو وہ اسے اس مقام تک لے جاتا ہے کہ انسان واقعہ میں خود کو ایک غیر مرئی مخلوق پر کلی طور پر حاوی، قادر مطلق اور واجب الوجود ہستی کی گود میں محسوس کرتا ہے۔یہ محبت کا تقاضا ہے۔یہ عظمت اور جلال کا احساس ہے۔اس محبت کا روحانی احساس ایک احمدی کے دل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ اور مہدی معہود کی تعلیم کے ذریعے پیدا ہو چکا ہے۔پس دنیا کی طاقتیں ہمیں کیا ڈرا ئیں گی؟ اور دنیا کی طاقتیں ہمارا کیا بگاڑسکتی ہیں؟ خدا کا وعدہ پورا ہوگا اور اسلام دنیا میں غالب آئے گا اور ہمیشہ غالب رہے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اس کے لئے اب بھی دعا کرتے ہیں۔جو دعائیں میں نے بتائی ہیں، وہ بعد میں بھی آپ کرتے رہیں اور واپس جا کر جماعت کے ذہنوں کو اس کے لئے تیار کریں۔انہیں بتائیں کہ یہ خدا تعالیٰ کے وعدے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کے وعدے جو ہیں، وہ پورے ہوتے ہیں۔اور اگر خدا تعالیٰ کے ان وعدوں کے راستہ میں زمین و آسمان کی طاقتیں بھی حائل ہوں تو وہ روکیں دور ہو جاتی ہیں۔اور خدا تعالیٰ کا وعدہ پورا ہو جاتا ہے۔اس کے لئے نوجوانوں کے ذہنوں کو تیار کریں، بڑوں کے ذہنوں کو تیار کریں، نئے احمدی ہونے والوں کے ذہنوں کو تیار کریں ، عورتوں کے ذہنوں کو تیار کریں۔تا کہ ایک ایسا حسین معاشرہ، ایک ایسا اکٹھ جس کے اندر کوئی شرک اور بدکاری داخل ہی نہ ہو سکے ، وہ قائم ہو جائے۔جو عورت پر دہ چھوڑ دیتی ہے، اس خاندان سے آپ کا کیا تعلق؟ آپ مہدی علیہ السلام سے اپنا تعلق رکھنا چاہتے ہیں، آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں رہنا چاہتے ہیں یا اپنی یہ غیر ذمہ دارانہ دوستیاں رکھنا چاہتے ہیں؟ بات کرنا چھوڑ دیں، ان 180