تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 171
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء صد سالہ جوبلی منصوبہ جماعتی کوششوں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے ہے خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء بر موقع مجلس شوری صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کے بارے میں سب کمیٹی شوری کی رپورٹ پر بحث کے آخر میں حضور نے اپنے اختتامی خطاب میں اس منصوبہ کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد پر روشی ڈالی۔چنانچہ اس سلسلہ میں حضور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت ایک خاص مقصد کے پیش نظر تھی۔ہمیں یعنی امت محمدیہ کو بڑی وضاحت سے اور کثرت سے یہ بتایا گیا تھا کہ شیطانی اور طاغوتی طاقتوں کے خلاف جو عالمگیر جنگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے شروع ہوئی ہے، اس کی انتہا چودھویں صدی میں آپ کے ایک محبوب اور پیارے اور بڑی طاقتوں والے اور آپ کا کامل عرفان رکھ کر کلی طور پر آپ کے وجود میں فنا ہونے والے مہدی کے ذریعہ ہوگی۔یہ آخری معرکہ بعثت مہدی معہود کے ساتھ شروع ہو گیا اور اللہ تعالی نے اپنے عالمانہ و قادرانہ تصرف سے اس کے لئے ایک منصوبہ بنایا، جو قدم بقدم، درجہ بدرجہ ترقی کرتا چلا گیا۔ایک آواز تھی، جو اٹھائی گئی۔خدا کی قدرتوں کے نشان اس زمانہ میں خدا کے بندوں نے دیکھے۔اور وہ سلیم الفطرت تھے، وہ مہدی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے گرد جمع ہو گئے۔مگر ان کی تعداد تھوڑی تھی۔جن علاقوں میں وہ بسنے والے تھے، ان علاقوں میں بھی زیادہ وسعت نہ تھی۔لیکن پھر تعداد میں بھی اور علاقوں میں بھی وسعت پیدا ہونی شروع ہوئی۔اور جو معر کے اس جنگ عظیم کے لڑے جانے والے تھے، ( عظیم اس معنی میں، جس معنی میں عرب اس لفظ کو استعمال کرتا ہے۔یعنی ایسی جنگ، جس سے بڑی جنگ تصویر میں نہ آن سکے۔) جو دراصل روحانی میدانوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ لڑی جانی شروع ہوئی ، اس کا آخری معرکہ آپ کے ایک جرنیل کے ذریعے چودھویں صدی میں لڑا جانا تھا۔چودھویں اور پندرھویں صدی میں۔اس جنگ کو پچاسی سال گزر گئے۔اور اس میں وسعت اور شدت پیدا ہوتی چلی گئی۔جیسا کے ہجرت نبوی کے بعد مدینہ کی جنگوں کی ابتداء ہوئی کہ مسلمانوں کے سارے 313 مجاہد تھے ، جنہوں نے اس جنگ میں کہ جب دنیا نے اسلام کو مٹانے کے لئے تلوار نکالی تو اس تلوار کی کاٹ کو ہلاک کرنے کے 171