تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 156 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 156

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974 ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم کے ماتحت دنیوی علوم کی تعلیم دینا، یہ سارے کام وہ ریڈیو سٹیشن کرے گا۔مونجی کس طرح لگانی ہے؟ گندم کی فصل کو کتنا پانی دیتا ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔احمدی نئے تجربے کر رہے ہیں۔ہم نے یہ ساری باتیں سب کو سکھانی ہیں۔جہاں تک مرکز سلسلہ میں جلسہ سالانہ پر اقوام کے وفود کی شمولیت کا تعلق ہے، اس کا ذکر میں پہلے بھی کر چکا ہوں۔ان لوگوں کو عیش کے سامان نہیں لیکن ان کے مناسب حال ضرورت کے سامان ان کو ملنے چاہئیں۔فی الحال ابھی سینکڑوں کا اور پھر بعد میں شاید ہزاروں کا انتظام کرنا پڑے۔اس سلسلہ میں مجھے ایک بات یاد آ گئی۔ہر جلسہ پر اسی طرح ہوتا ہے، لیکن اس جلسہ پر نمایاں ہو کر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے ملک کے اچھے بڑے عہدے دار یا بڑے بزنس مین یا بڑے امیر لوگوں نے اپنے واقف اور دوست احمدیوں سے کہا کہ ہمیں جلسہ سالانہ پر لے چلیں، ہم وہاں جا کر دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جی وہاں آپ کے مناسب حال انتظام نہیں ہے۔اس لئے ہم آپ کو نہیں لے جاسکتے۔ایک بات تو یہ ہے کہ مناسب حال انتظام ہو یا نہ ہو، آپ انہیں لے ضرور آئیں۔زیادہ سے زیادہ یہ ہوگا کے وہ ایک دن کا جلسہ سن کر شام کو چلے جائیں گے۔لیکن ایک دن کا تو سن ہی لیں گے۔ان کو یہاں رات بسر کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ممکن ہے کہ وہ دیکھیں کہ ہم کو اس کمرے میں تکلیف ہوگی ، اس لئے ہم رات نہیں ٹھہر سکتے۔وہ لاہور میں کسی ہوٹل میں چلے جائیں گے یا لائل پور یا سرگودھا چلے جائیں گے۔اگر کوئی کار لے کر آیا ہوا ہے یا گاڑیوں میں جاسکتا ہے تو وہ چلا جائے گا۔آپ ایک دن کا جلسہ تو ان کو سنا دیں۔ایک دن کے لئے ہم انتظام کر دیں گے۔ان کو کھانا ٹھیک مل جائے اور ان کے مطلب کامل جائے اور سروس ان کے مطلب کی ہو، ایسا انتظام ہو جائے گا۔یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے۔ہم یہاں کچھ نہ کچھ تو کرتے ہیں اور وہ لوگ مہمانان خاص کہلاتے ہیں۔غرض جیسا کے میں نے کہا، ان وفود کی وجہ سے اور جماعت کی ضرورت کے لئے ایک بڑے جلسہ گاہ کا انتظام ہونا چاہیے اور اسی جلسہ گاہ کے نیچے ان کی رہائش کے لئے سینکڑوں کمرے بھی مل جائیں گے۔بین الااقوامی سطح پر قلمی دوستی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ نہ صرف یہ کہ وہ خطوط لکھیں۔بلکہ تصاویر کا بھی تبادلہ ہوا کرے۔مثلاً پاکستان میں ہر ملک کے ساتھ 20,25 پاکستانی قلم دوستی کر رہے ہوں گے۔ان کی خط وکتابت ہوگی تو وہ اپنے دوستوں کو جلسہ سالانہ اور مشاورت کی تصاویر بھی بھجیں۔لاہور والا ، لاہور کے جلسہ کی تصاویر بھیجے۔پشاور والا کہے کہ ہم مرکز سے اتنے سو میل دور ہیں اور یہاں بھی اس قسم کے فنکشن 156