تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 153
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء ہی مجھے ٹیکس آیا ہے۔انہوں نے تار بھی دی تھی۔لیکن تاریں بعض دفعہ دس دن کے بعد ملاتی ہیں۔اس واسطے انہوں نے ٹیلیکس دیا۔وہ لائل پور کی وساطت سے آیا۔ہمارے ربوہ میں نہیں لگا۔یہاں بھی لگ جائے گا۔میں امید رکھتا ہوں کہ آئندہ مشاورت سے پہلے لگ جائے گا۔اس میں سپیلنگ کی بھی کوئی غلطی نہیں ہوتی۔مضمون کو دیکھ کر اور چیک کر کے کہ کوئی غلطی تو نہیں ہے ہمشین کے اندر رکھ دیتے ہیں اور پھر بجلی کی مشین کے ذریعہ ٹائپ ہو کر جواب آجاتا ہے۔جواب بنک کے ذریعہ آیا ہے۔ان کے پاس ہمارے پیسے پڑے رہتے ہیں۔ہم سے وہ اچھا تعلق رکھتے ہیں۔اور یہ ان کے لئے کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ ان پر بار ہو۔پس ایک تو ٹیکس کا کام ہے اور نیم سیفی صاحب اس بات کے ذمہ وار ہیں۔آج جو میں نے اعلان کیا ہے کہ نو کروڑ ، چون لاکھ روپے کے وعدے آگئے ہیں۔اس کے متعلق مختصر خبر ٹیلیکس کے ذریعہ انگلستان چلی جائے۔اس ہدایت کے ساتھ کہ وہ آگے براعظم یورپ کے دوسرے مشنوں کو بذریعہ فون مطلع کر دیں اور اس کی تاریں نائیجیریا، غانا، سیرالیون، گیمبیا، آئیوری کوسٹ، لائبیریا اور نیز تنزانیہ، زمبیا، کینیا، بنی ، ماریشس اور انڈونیشیا میں دیں۔غرض جہاں ٹیلیکس کا انتظام نہیں ہے، وہاں تاریں بھجوائی جائیں۔ویسے پہلے اس ( ٹیلیکس) کی تاریں بچھانی پڑتی ہیں۔اس وقت اس کا قریب ترین ہیڈ کوارٹر لا ہور تھا، وہاں سے پتہ کیا تو انہوں نے کہا ہم تار کا کرایہ دس ہزار روپے سالا نہ لیں گے۔وہاں ایک دوست تھے۔مجھے اس وقت یاد نہیں کہ وہ احمدی تھے یا کسی احمدی کے دوست تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ 5,6 مہینے کے اندر اندر ایک ہیڈ کوارٹر لائل پور میں بھی کھول رہے ہیں۔اور اس کا کرایہ صرف تین ہزار روپے ہوگا۔تو آپ دس ہزار روپے سالانہ کیوں دے رہے ہیں؟ ذرا انتظار کریں، تین ہزار میں آپ کا انتظام ہو جائے گا۔اب ایک اور چیز آرہی ہے، وہ شاید اس سے بھی زیادہ سہولت والی ہو۔لیکن اس کا خرچ زیادہ ہے۔ٹیلیکس کا خرچ ٹیلی گرام سے 20 فیصد ہے۔یعنی اگر غیر ملکی تار پر 100 روپے خرچ آتے ہوں تو اس پر 20 روپے میں کام بن جاتا ہے۔یہ انتظام تار کی نسبت بہت سستا ہے۔انگلستان میں ایک کمپنی کو پیسے دے کر نمبر نے لیا ہے۔اب کل جو ٹیلیکس جائے گی ، وہ اسی نمبر پر انگلستان جائے گی۔اور یہ بڑا سستا ہے۔انہوں نے 20 پاؤنڈ سالانہ لے کر نمبر دے دیا ہے۔البتہ اس کے وصول کرنے اور بھیجنے کا خرچ اس کے علاوہ ہے۔جب ٹیلیکس جائے گی تو وہ Nominal سا خرچ لے کر اسی وقت مسجد لندن میں اطلاع کر دیں گے۔جیسے بھی ان کو ہدایت ہو، ڈاک میں یا آدمی کے ہاتھ وہ بھجوا دیں گے۔اگر فون پر نوٹ کر لیں تو ان کو آدمی 153